مظفرآباد میں غیر ریاستی افغانیوں کی غنڈہ گردی ‘ مقامی لوگوں کو دھمکیاں

شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات اور اسلحہ عام ہوگیا،ذرا ذرا سی بات پر اسلحہ نکال کر ہوائی فائرنگ اور دھمکی دینا روز کا معمول بن گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 14:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) دارلحکومت مظفرآباد میں غیر ریاستی افغانیوں کی غنڈہ گردی ‘ مقامی لوگوں کو دھمکیاں ،گال گلوچ کے علاوہ راہ چلتی خواتین پر بھی آوازے کسنا روز کا معمول بن گیا شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات اور اسلحہ عام ہوگیا،ذرا ذرا سی بات پر اسلحہ نکال کر ہوائی فائرنگ اور دھمکی دینا روز کا معمول بن گیا ہے جس سے شہریوں کے اندر شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ، انسپکٹر جنرل پولیس ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں بعض مقامی افراد کے اشرباد سے غیر ریاستی افغانیوں نے اپنی باقاعدہ حکومت بنارکھی ہے جہاں سماں بانڈی،ٹاہلی منڈی،چہلہ بانڈی،شوائی،نثار کیمپ ، لوئر پلیٹ،سنٹرل پلیٹ،بنک روڈ ، محلہ شاہ سلطان ، شوکت لائن ، گوجرہ سمیت دیگر علاقوں میں غیر ریاستی افغانیوں نے بڑی بڑی کباڑ کی دکانیں کھول رکھی ہیں جن کی آڑ میں غیر قانونی کام کے علاوہ بجلی،ٹیلیفون اور دیگر اسپیئر پارٹس میکس کرکے پاکستان کے دیگر شہروں میں اسمگل کیا جاتا ہے جبکہ ہماری ضلعی انتظامیہ اور پولیس کباڑی کا ٹرک سمجھ کر نہ تو چیکنگ کرتے ہیں نہ ہی روکنے کی کوشش جس پر گزشتہ عرصہ دراز سے مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں غیر ریاستی افغانی اپنے جرائم میں ملوث ہیں،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر فوری طور پر نوٹس لے کر غیر ریاستی افغانیوں کو فوری طور پر ضلع بدر کریں کیونکہ مظفرآباد کے شہری اِن کی اِن حرکات سے خوف میں مبتلا ہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں