لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے تحت چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے ٹیسٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 00:01

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحید الدین کی خصوصی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے تحت چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے ٹیسٹ کے گئے۔ تمام پلانٹس کا پانی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حفظان صحت کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ((EPAِچیف سیکرٹری سیکرٹری آفس کے نمائندہ اورلوکل گورنمنٹ ضلع مظفرآباد کے نمائندہ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اچانک مظفرآباد شہر میں نصب 4پلانٹس کے پانی کے نمونے حاصل کیے اور لیبارٹری کے اندر اس پانی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

جس کے بعد گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے تفصیلی رپورٹس جاری کر دیں ، رپورٹس کے مطابق پانی 100فیصد محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کی آلودگی موجود نہ ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)کے دیئے گے معیار کے مطابق ہے ۔ اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ مون سون کے دوران بالخصوص پینے کے لیے فلٹریشن پلانٹس کا پانی ہی استعمال کریں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں