25 جولائی عوام پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیں گے ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

جمعہ 20 جولائی 2018 23:39

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے عوام پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے اور تمام کشمیری اسمیں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ لہذا تمام کشمیری پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریںاور 25 جولائی پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔انھوں نے کہا کہ دھیرکوٹ میں ہم پہلے بھی زیادہ مضبوط تھے لیکن بد قسمتی سے ہم نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔اس دفعہ دھیر کوٹ سے ہمارا امیدوار جیت کر عوام کے مسائل حل کرائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں