پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب 25 جولائی کو محض رسمی کارروائی ہونا باقی ہے،راجہ مشتاق احمد منہاس

جمعہ 20 جولائی 2018 23:39

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب 25 جولائی کو محض رسمی کارروائی ہونا باقی ہے۔ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار این اے 62 میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو شکست فاش ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،میٹرو بس سروس،راولپنڈی کارڈیالوجی سینٹر جیسا جدید ترین ہسپتال،پارکوں اور جدید ترین بنیادی انفرسٹرکچر کا جال مسلم لیگ ن کے ویڑنری قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے وہ کارنامے ہیں جو ترقی اور خوشحالی کا کھلا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ نے خدمت اور کام کو ووٹ دینا ہے اور پاکستان کو ترقی اور اس کے دشمنوں کو شکست فاش سے دوچار کرنا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں