آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو عظیم قربانیاں دے کر حاصل کی گئی ہے،

ہمیں ان اس عظیم آزادی کی نعمت کی قدر کرنا ہوگی۔کمانڈنٹ اے کے سی ایم ایچ برگیڈیئر حسن

منگل 14 اگست 2018 20:36

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) کمانڈنٹ اے کے سی ایم ایچ برگیڈیئر حسن نے کہاہے کہ پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو عظیم قربانیاں دے کر حاصل کی گئی ہے، ہمیں ان اس عظیم آزادی کی نعمت کی قدر کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیس ماڈل سکول کے زیراہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ مسلح افواج پاکستان ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے چوکس ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں قوم کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ ہم سب مل کر اس ملت اور ملک کو ترقی یافتہ بنا سکیں۔انہوںنے کہاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج دفاع وطن کے لئے سیہ پلائی دیوار ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر ی اور پاکستانی کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔

انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر بستا ہے اور اس جذبہ کا اظہار ہم آزادکشمیر میں بھی دیکھ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری عوام کے جذبہ آزدی کو سراہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آزای کی اس جدو جہد میں وہ اکیلے نہیں ہین بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کی اخلاقی حمائت ان کے ساتھ ہے۔آزادکشمیر مین افواج پاکستان اور دیگر ادارے دفاع وطن کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنا کرداراداکررہے ہیں۔

کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہین اور ہم ان کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔دریں اثناء کمانڈنٹ سی ایم ایچ برگیڈئر حسن کو تقریب میں آمد پر والہانہ استقبال کیاگیا اور ان پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کیں اوراساتذہ و منتظمین نے ان کا بھر پور خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں