آڑٹیکل35اے کے معاملے پر ہندوستان اقوام متحدہ کے قانون کا پابند ہے ، سردار فاروق احمد طاہر
مقبوضہ کشمیر میںنہتے شہری دنیا کی تیسری بڑی فوج سے مقابلہ کررہے ہیں،27جولائی1946کو سرینگر میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جا سکتا ہے،قراردادپربحث
بدھ 15 اگست 2018 19:30
(جاری ہے)
انشاء اللہ یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور ہم سرینگر میں بیٹھ کر یوم آزادی پاکستان منائیں گے۔
امید ہے کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بہتر شخص کو لگایا جائیگاجو عالمی فورمز پر کشمیریوں کی موثر نمائندگی کرسکے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرپر ہندوستان نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔ ہندوستان میں دیگر اقلیتوں کے حقوق بھی صلب ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نچلی ذات کے ہندوئوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا جاتا ہے ۔ہندوستان کشمیریو ں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے ۔افضل گورو شہید کو ہندوستان نے صرف اپنی تسکین کیلئے پھانسی دی حالانکہ اس کی اپنی عدالت کے فیصلے نے اسے بے گناہ ثابت کر دیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بننے کے وقت اثاثوں کی تقسیم میں ناانصافی کی ، انگریز اور کانگریس شامل تھے وہ نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان بنے ۔ انہوںنے کہا کہ قائد اعظم نے اپنے آخری ایام میں جب وہ انتہائی علیل تھے مہاجرین کی آباد کاری اور کشمیر کے حوالے سے بات کی کی۔ مقبوضہ کشمیر پاکستان کے ساتھ شامل ہو گا تو پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔موجودہ وقت کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک وفد بنائیں اور اس حوالے سے پاکستان کی نئی بننے والی حکومت سے معاملہ اٹھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں آسیہ اندرابی ، شبیر شاہ ، یاسین ملک ، سید علی گیلانی سمیت کشمیری جو قربانیاں دے رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دو ڈاکومنٹڈ سٹوریز دی ہیں امید ہے ان پر سماعت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مغرب میں انسانی حقوق کی حفاظت کے حوالے بہت کام کیاجاتا ہے میں اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں کہ یور پ میں برادری اور سیاست کے نام پر لوگوں کو تقسیم نہ کریں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ تمام جماعتیں ملکر ایک دن مختص کر لیں اور کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ لوگوں میں برادریوں کے نام پر تقسیم کو ختم کیا جا سکے ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممبر اسمبلی سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمان ، سکھ اور نچلی ذات کے ہندو بھی ان کے تعصب سے محفوظ نہیں ۔ ہندوستا ن نے مقبوضہ وادی میں انسانیت کا قتل عام کیا ہے ۔ کشمیر یوں کا پاکستان سے رشتہ ختم نہیں کیا جا سکتا ہے ، ان کی تہذیب رنگ و نسل اور رہن سہن پاکستا ن سے ملتا ہے ، کشمیر کے بہنے والے دریا بھی پاکستان کی طرف بہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں ۔ ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے کہاکہ ہندوستان کے اندر بھی تقسیم در تقسیم ہے وہاںاقلیتوں کو حقوق نہیں دیے جاتے ، جمہوری نظام تب چلتا ہے جب اکثریت اقلیت کو ساتھ لیکر چلتی ہے ہم جمہوریت کی بقا کی بات کرتے ہیں ۔ کشمیر کا نوجوان پرامن تحریک چلا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ساری قیادت کشمیر کے معاملے پر ایک ہے ۔ ممبر اسمبلی عبدالماجد خان نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ آج کے دن ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری یوم سیاہ منار ہے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کا مکروہ چہرہ کس قدر غاصبانہ اور جابرانہ ہے۔ ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آج کے دن کشمیری جہاں بھی ہیں یوم سیاہ مناتے ہوئے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں کیونکہ بھارت دنیا کی رائے عامہ گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔بھارت اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کی گئی کمٹمنٹ کی نفی کررہا ہے اور گزشتہ سات دھائیوں سے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ۔ قائدین حریت کے ساتھ بھارت کا ناروا سلوک ریاست کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے ۔ اقوام متحدہ کے کمیشن ONHCRکی رپورٹ میں ہمارے موقف کی تائید کی گئی ہے ۔ نریندر مودی جس کا داخلہ امریکہ میں بند تھا آج وہ ان کی محبوب ترین ہستی بن گیا ہے ۔ آج کے احتجاج کے ذریعے کیلئے ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بین الاقوامی برادری کا ضمیر جھنجوڑنا چاہتے ہیں کہ وہ معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مفتی منیب الرحمن کے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن ایبٹ آباد میں سپردخاک
حکومت تباہ کن بارشوںسے جانی اور مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کرے،منتخب بلدیاتی ..
آزاد کشمیر کے مستحقین زکوٰة کو جدید نظام کے تحت ایس پیسہ کے ذریعے ادائیگی کیلئے محکمہ عشر و زکوة اور ..
آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور اسلامک ریلیف کے مابین ٹرمزآف پارٹنرشپ ..
محکمہ تعمیرات عامہ عمارات کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبہ جات کا کامیاب الیکڑانک بڈنگ پراسیس مکمل ہو ..
نیلم،فوڈاتھارٹی کا اشیاء خورد ونوش کے معیارکی جانچ پڑتال
ْاسرائیل دہشت گرد ملک ہے ،ایران نے پوری امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی، چوہدری محمد الیاس
پرائیویٹ کالجز نے بلا جواز فیس وصولی کی آڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنا شروع کر دیا، رول نمبر سلپ ..
مظفر آباد، معذور افراد کو معاشرتی و معاشی طور پر منظم و مستحکم ہونے کے لیے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، چیئرمین ..
سانحہ کے ایف سی انتظامیہ کی نالائقی اور نااہلی ہے،ر ہنما ایم کیو ایم محمد طاہر کھوکھر
آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق ، 11 زخمی ہوئے ، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، آزاد حکومت کے وزیر انفارمیشن ..
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال