مظفر آباد، پنجاب رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ،233مریضوں کا مفت علاج

بدھ 15 اگست 2018 20:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ایس ایس ڈی86ونگ پنجاب رینجر کا نوسری کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ اور سکول کے بچوں میں کتابیںں ‘کاپیاں ویگر اشیاء بھی تقسیم ۔

(جاری ہے)

233مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات کی فراہمی ‘بارش کے باوجود کیمپ صبح10 بجے تک جاری رہا‘عوام کا مفت طبی معائنہ و ادویات کی فراہمی پر پنجاب رینجر کے ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل محمد اعجاز اور نکی ٹیم کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس ڈی86ونگ پنجاب رینجر سی 2مہجوئی کے زیر اہتمامC1سائیٹ نوسدہ نوسیری کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں233مریضوں کا مفت چیک اپ ‘میڈیکل ٹیسٹ اور موقع پر ادویات فراہم کی گئیں نوسدہ نوسری اور ملحقہ علاقوں سے کثیر تعداد میں خواتین‘بچوں بزرگوں نیفری میڈیکل کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا فری میڈیکل کیمپ میں کیپٹن ڈاکٹر اعتزاز‘کیپٹن ڈاکٹر عبدالرحمان ڈاکٹرخالد ڈار‘لیڈی ڈاکٹر وحیدہ الیاس اور نرسنگ و ٹیکنیکل سٹاف صبح10سے شام4بجے تک کار خیر میں مصروف رہا اس موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے گے تھے اور میڈیکل کیمپ میں عرلاج معالجہ کی غرض سے آ،ْے بچوں میں پنجاب رینجر نکے ذمہ داران نے بچوں میں مفت کتابیں‘کاپیاں ‘کھلونے پنسلیں و قلم بھی تقسیم کئے یادرہے پنجاب رینجر کے زیر اہتمام نوسدہ نوسیری کے مقام پر تیسری مرتبہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ اسکے علاوہ چھتر کلاس اور مجہوئی کے مقامات پر بھی متعدد مرتبہ میڈیکل کیمپ لگا کر غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولیتیں فراہم کی ھئی ہیں اور آئندہ بھی اس طرح کیمپ لگائے جائیں گے مفت علاج معالجہ کے سہولییں فراہم کرنے پر کیمپ میں آنے والے عوام نے پنجاب رینجر کی اعلیٰ احکام کا شکریہ اور میڈیکل کیمپ کو سہراہا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں