پاکستان پر امن اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا‘پرنسپل ظہیر کھوکھر

با نی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی انقلاب آفرین جدوجہد کے نتیجہ میں مملکت خدا داد پاکستان کا حصول ممکن ہوا

جمعرات 16 اگست 2018 14:52

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ریڈ فاونڈ یشن سکول کھانڈا بیلہ کے پرنسپل ادارہ ظہیرکھوکھرنے کہا کہ با نی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی انقلاب آفرین جدوجہد کے نتیجہ میں مملکت خدا داد پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔ پاکستان پر امن اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے۔ تحریک پاکستان میں 55ہزار بہنوں نے عزتوں کی قربانی دی۔

لاکھوں شہادتیں اور لاکھوں کی تعداد میں انتقال آبادی ہوا۔ قائداعظم کو بستر مرگ پر بھی کشمیر یوں اور مہاجرین کی آبادکاری کی فکر رہتی تھی۔پاکستان کو اس وقت شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس ملک کی بقاء آئین اور جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر ان شہداء کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے حصول آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

(جاری ہے)

آج ہندوستان میں مودی کی حکومت مسلمانوں پر ظلم وستم کی جو انتہاء کر رہی ہے وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

پاکستان طاقتور ہوگا تو ہندوستان کے مسلمانوں پر اسکا اثر پڑے گا آج پوری قوم 71واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس ملک کا قیام جمہوری جدوجہدکا ثمر ہے میں یوم آذادی کے حو الہ سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں بچوں کے درمیان تقریری مقا بلہ ہوا۔ ملی نغمے ٹیبلو پیش کیے۔مقرین نے ریڈ فاونڈ یشن سکول کھانڈا بیلہ پرنسپل اور سٹاف کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیایڈ فائو نڈیشن سکو ل کھانڈا بیلہ میں یوم آزادی سے رنگا رنگ تقریب ہوئی اس موقع پر نھنے منے بچوں نے ترانے ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیئے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئینے کہا کہ آیمیں کشمیری اور پاکستانی پرچموں کی بھر مار ساونڈڈ سسٹم پر ملی نغمے اور قومی ترانوں سے جشن آزادی کی تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے ہیںپرنسپل ظہیرکھوکھر نے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے بچوں کو انعام تقسیم کیے تمام مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں ریڈ فاونڈیشن کی ترقی امت مسلمہ کے اتحاد پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں