آزاد کشمیر کے تمام آفیسران پیشہ وارانہ تربیت حاصل کریں،مصطفی بشیر عباسی

آزاد کشمیر کے آفیسران باصلاحیت ہیں،پیشہ وارانہ تربیت سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا،چیئر مین پبلک اکائو نٹس کمیٹی

جمعہ 17 اگست 2018 19:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایم ایل اے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام آفیسران پیشہ وارانہ تربیت حاصل کریں۔آزاد کشمیر کے آفیسران باصلاحیت ہیں۔پیشہ وارانہ تربیت سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قبل وزیں ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نے چیئرمین پی اے سی کو ادارے میں ہونے والی تربیت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے زیر تربیت آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے قبل ازیں بھی آفیسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی کیلئے پیشہ وارانہ تربیت کا حصول لازمی قرار دینے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفیسران کے ریفریشر کورسز اور ٹرینگز انتظامی خدمات مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہیں،تربیت مکمل کرنے والے آفیسران یہاں سے حاصل کردہ تربیت اور مہاریوں کی روشنی میںعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کی ضرورت ہے ا ور بدلتے ہوئے حالات میں پیشہ وارانہ تربیت کا حصول ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آفیسران کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ جیسے ادارہ کی سہولت ان کی دہلیز پر حاصل ہے جہاں پر بہترین تربیت کا حصول ممکن ہے اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔قبل ازیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے دفتر چیف انجینئر شاہرات (نارتھ)مظفرآباد کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے آزاد کشمیر بھر بالخصوص مظفرآباد حلقہ چھ کی حالیہ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑاک جن میں اعوان پٹی روڈ،ہڑیالہ گجراں روڈ،پٹھیالی روڈ اور دیگر شامل ہیں کو فوری طور پر عام ٹریفک کیلئے بحال کرنے کی ہدایت کی۔

اسی طرح وادی لیپہ کی سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی روڈ پر ہمہ وقت مشینری اور فیلڈ سٹاف کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی،انہوں نے دس کلو میٹر فی حلقہ سڑکات کے جلد از جلد ٹینڈر کال کرنے سمیت ضرورت کے مطابق مزید سڑکوں کے سروے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں میں سڑکوں کی بندش سے عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذٰ محکمہ شاہرات ہمہ وقت الرٹ رہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں