وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے پہلے خطاب میں آزادجموںوکشمیر گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کو بھول جانا تشویشناک امر ہے ، نورین عارف

اُمید ہے وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں روزانہ کشمیریوں کے قتل اور بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر لائن پر بیگناہ شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بے رحمانہ عمل پر خصوصی خطاب کریںگے،وزیر صنعت آزاد کشمیر

پیر 20 اگست 2018 17:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) آزادکشمیر کے وزیر صنعت وتجارت مسلم لیگ ن خواتین کی مرکزی صدر محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب میں آزادجموںوکشمیر گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کو بھول جانا تشویشناک امر ہے ان کو دیا میر ڈیم یاد رہا مگر ملک پاکستان خصوصاً پنجاب کو سیراب کرنیوالی دریائوں کی دھرتی جموںوکشمیر حریت کانفرنس کی قیادت کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات پر اپنے جذبات کا اظہار کردیتے ہیں ملت پاکستان کی ترجمانی ہوجاتی کشمیریوں کو ان کے خطاب میں کشمیر کا نام تک نہ لینا بہت ناگوار گزار ہے ہم اُمید کرتے ہیں وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں روزانہ کشمیریوں کے قتل اور بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر لائن پر بے گناہ شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بے رحمانہ عمل پر خصوصی خطاب کریںگے ،ان خیالا ت کا اظہار محترمہ نورین عارف نے اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محترمہ نورین عارف نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر آگ وخون کے دریا کا منظر پیش کررہا ہے ،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستان کے سبزہلالی پرچم میں لیپٹ کر اللہ کے سپرد کرتے ہیں کشمیری نہ صرف بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں بلکہ بھارت کی طرف سے دریائوں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر کرنے کی آبی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں وزیراعظم پاکستان کو اپنی سیاسی تاریخ میں ساتھ دینے والے ساتھی تو یادرہے مگر ملک پاکستان کے لیے ستر سال سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یادنہ رہے یہ بہت افسوس ناک امر ہے جس سے ہر کشمیری کا دل دکھاہے ،آج سے پہلے پاکستان کے کسی حکمران نے اپنے قوم سے خطاب میں کشمیر کو بہلانے کی لرزش نہیں کی ہے مگر وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں ریاست جموںوکشمیر گلگت بلتستان کا نام تک نہ لینا کشمیریوں کے لیے حیران کُن ہے ۔

توقع رکھتے ہیں وہ اپنی اس بھول کا صیح معنوں میں ازالہ کرینگے اور حریت کانفرنس کی قیادت سے ملاقات کرکے قومی جذبات کا اظہار کرینگے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں