لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،راجہ محمد فاروق حیدر
کشمیریوں کا بنیادی مسئلہ حق خود ارادیت کا ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج دہشت گردی کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں پر اندوہناک مظالم ڈھا رہی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر کشمیر کے حوالے سے کافی عرصہ سے بات کر رہے ہیں ،یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ،ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور منقسم خاندانوںکے مسائل پر اپنا کردار ادا کریں گے ،برطانوی وفد کا وزیر اعظم کا شکریہ
بدھ 19 ستمبر 2018 18:56
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی اور یورپی ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی کشمیر گروپ کے چیئرمین کرس لزلی ، رکن پارلیمنٹ عمران حسین، لارڈ قربان حسین، فیصل رشید اور رکن یورپین پارلیمنٹ مِس انتھیا مکینٹائر،تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ،وائس چیئرمین امجد حسین مغل شامل تھے۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں اگر سکاٹ لینڈ ،مشرقی تیمور سمیت دیگر قوموں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے حق کا فیصلہ کرنے کا موقع مل سکتا ہے تو ہمیں کیوں نہیں ہم بھی برابر کے شہری ہیںہمارے بھی حقوق ہیں،پاکستان کے لیے ہماری نسلوں نے قربانیاں دی آزاد و مقبوضہ خطہ کے عوام نے پاکستان کے حق میں فیصلہ کیا جو ان کا حق تھا مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا کیونکہ بھارت نے کبھی بھی نہ کسی قانون کو مانا اور نہ ہی اقوام متحدہ کی کسی کرارداد پر عمل پیرا ہوا۔جرمنی کے خلاف دوسری جنگ عظیم میںبرطانیہ نے بھی لڑائی لڑی اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو خطے کے اندر بد امنی رہے گی اگر ہندوستان نے بات چیت نہ کی اور کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا تو پھر خطے کے اندر شدت پسندانہ رجحانات فروغ پا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے دو چہرے ہیں ایک کشمیریوں کے لیے اور دوسرا اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اس کے باوجود کشمیری سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر بھارت کی آٹھ لاکھ پیرا ملٹری ٹروپس کا مقابلہ پتھروں سے کر رہے ہیں ۔حق خود ارادیت کے لیے گن اٹھانے والے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر نے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے ۔کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے ۔مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں اور اقوام عالم میں سب سے زیادہ ظلم کشمیر کے اندر بھارتی افواج نے شروع کیا ہوا ہے جس کا مہذب دنیا کو نوٹس لینا ہو گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ خونی لکیر نے کشمیریوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا عزیز و اقارب کو چھوڑ کر لاکھوں کشمیری پاکستان و کشمیر کے اندر مہاجر کیمپوں میں اپنی زندگی گزار رہے ہیںجبکہ میں خود منقسم خاندان سے ہوں میری والدہ سرینگر سے تھیںاور میرا انتخابی حلقہ لائن آف کنٹرول پر ہی واقع ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر تو ظلم کا بازار گرم ہے جو کئی نوجوانوں ،بچوں ،بوڑھوں ،عورتوں اور بزرگوں کی قربانیوں کی داستان رقم کر چکااس کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سنائپر گن سے معصوم شہریوں اور عورتوںکی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ایمبو لینسز ،سکول وینز اور مسافر بسوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری پر امن قوم ہیں ،برطانیہ کے کشمیریوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ہمارا بہت بڑا حصہ تارکین وطن کی صورت برطانیہ آباد ہے جبکہ لندن آزاد دنیا کا داراخلافہ ہے برطانوی حکومت کو اس معاملے پر آگے آنا چاہیے اور بھارت کو کشمیریوں کے حق آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔برطانوی وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیر کے حوالے سے کافی عرصہ سے بات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی وفد نے یقین دہانی کروائی کہ ہم ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور منقسم خاندانوںکے مسائل پر اپنا کردار ادا کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مظفرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی،نوسربازگروہ گرفتار
چوہدری غلام عباس عظیم رہنما تھے، تحریک آزادی کشمیر کیلئےان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیر برائے جموں ..
جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال روکا نہ جا سکا
چھتر کلاس کلیاں،تیزرفتار مہران سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی،دو افراد زخمی
ذوالفقارعلی بھٹو برج نلوچھی پر نصب لاکھوں روپے کی تزین و آرائشِ (لائیٹنگ) ناکارہ ہو کر رہ گئی
مظفرآباد، شہر اقتدار میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوریوںسے شہری پریشان
وزیراعظم آزاد کشمیر کے دبنگ احکامات، کرپشن مکاؤ مہم عروج پر پہنچ گئی
بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کر کے حکومت آزاد کشمیر نے 48 ممبران اسمبلی کے ووٹوں کا حق ادا کر دیا ،ظاہر ..
تمام برادریاں ہماری ہیں،راستے روکنا نہیں راستے بنانا مشن ہے،اسماعیل حسین شاہ
مہاجرین کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،چوہدری لطیف اکبر
اگر ہم قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزاریں تو اللہ کا قرب حاصل ہو تا ہے،مقررین
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان