مظفرآباد سے 9اور 10محرم الحرام کے موقع پر پولیس کی سخت سیکیورٹی جبکہ 19مقامات پر ماتمی جلوس کی برآمدگی

چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، آئی جی آزادکشمیر کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ ،سیکیورٹی پالان کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے 9اور 10محرم الحرام کے موقع پر پولیس کی سخت سیکیورٹی جبکہ 19مقامات پر ماتمی جلوس کی برآمدگی ، مجالس اور زنجیر زنی کی جائے گی ،محکمہ پولیس ، اسپیشل برانچ سمیت دیگر اداروں کی نگرانی ، جبکہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 2روز کی چھٹی کا اعلان ، 10محرم کو موبائل سروس بند رہنے کا اعلان ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، آئی جی آزادکشمیر کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ ،سیکیورٹی پالان کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈی آئی جی ریجن کی ہدایت پر مظفرآباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرکے سیکیورٹی پالان پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام داخلی راستوں پر خصوصی شناخت کے بعد چھوڑنے کا حکم!۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح مظفرآباد میں 9محرم الحرا م 9بجے برخانہ سید وقار حسین کاظمی نزد گریڈ اسٹیشن بیلہ نور شاہ جبکہ 9بجے صبح جلوس کی برآمدگی،مجلس برخانہ سخاوت حسین شاہ برآمدگی علم پاک جلوس تا دربار عنایت ولایت شاہ،برخاستہ میرا ہریانہ سیدا ںجبکہ 10بجے برخانہ سید حسین بخاری راڑہ مہاجر کیمپ مجالس و جلوس تا امام بارگاہ قیصر ابو طالب سیری 10بجے زیر انتظام حاجی سید محمد حسین شاہ و سید نثار حسین شاہ ،بمقام امام بارگاہ پیر کرام علی شاہ بیلہ نور شاہ،مجلس و جلوس تا مرکزی امام بارگاہ میں شروع ہوگا جبکہ برآمدگی علم پاک مسجد امام بارگاہ علی ابن ابی طالب نزد علمدار کالونی ،موری گوجرہ جلوس برآمد ہوکر بائیپاس تا ایبٹ آباد روڈ ہوتے ہوئے امام بارگاہ پیر کرم علی شاہ بیلہ نور شاہ میں اختتام پذیر ہوگا ،10بجے صبح برخانہ محمد صدیق رنجاٹہ سے جلوس نکالا جائیگا جبکہ 10بجے دن اختتامی مجلس قدیمی امام بارگاہ بلستانیہ سائیاں دس بجے برخانہ وزیر حسین شاہ ڈھکی سیداں کومی کوٹ جلوس ،برخانہ سید وزیر حسین شاہ تا امام بارگاہ اختتام پذیر ہوگا برخانہ صبح 10بجے جلوس شیبہ علم ،برخانہ سید رضا علی شاہ تا مسجد جعفریہ نڑول سے نکالا جائیگا جبکہ مرکزی امام بارگاہ مظفرآباد میں اختتام پذیر ہوگا،10بجے برخانہ سید شہزاد شاہ تا مقام جلاری سیداں چڑک پورا 10بجے برخانہ سید عابد حسین کاظمی بابو محلہ نزد اکبر انٹرنیشنل ہوٹل جبکہ10بجے بانڈی پنجور سیداں سے جلوس کی برآمدگی ہوگی جو مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد میں اختتام پذیر ہوگا ،11بجے امام بارگاہ مسجد صاحب ولد زمان ہریانہ سیداں سے جلوس کی برآمدگی ہوگی جو سید عا بد حسین کاظمی نزد نادرا آفس پٹہکہ نصیر آباد اختتام پذیر ہوگا ،11بجے برخانہ جمعہ بھٹی مہاجر کیمپ امبورمجلس اور جلوس برآمد ہوگا جبکہ 11بجے ہی برخانہ شیخ محمد رفیق وسناڑہ میں مجلس کا اہتمام کیا جائیگا ،ایک بجے سید عابد حسین کاظمی نزد نادرہ آفس سے 1بجے مجالس اور جلوس نکالا جائیگا جو پٹہکہ نصیرآباد سے ہوتے ہوئے برخاستہ چھلپانی مرکزی امام بارگاہ مظفرآباد میں اختتام پذیر ہوگا،3بجے برخانہ راجہ محمد رفیق خان اپر پلیٹ جلوس کی برآمدگی ہوگی جو علم پاک سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوگا ،کلگراں،بلگراں ، دھنی ،درباد شاہ صفدر بخاری سے جلوس 3بجے نکالا جائیگا جومرکزی اما م بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوگا ، مجلس برخانہ سید عاصم علی نقوی بمقام بٹلیاں پیرچناسی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ 10محرم الحرام صبح7بجے چڑ ک پورہ تا مجہوئی جلوس کی برآمدگی ہوگی جو مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کے جلوس میں شامل ہوگا جبکہ 7بجے صبح بٹلیاں پیر چناسی جبکہ دوسرا درس گاہ ابو تراب امبور تیسرا 8بجے امام بارگاہ شراف حسین شاہ سبزواری جبکہ 8بجے اما م بارگاہ بانڈی کریم حیدر شاہ جبکہ 8بجے امام بارگاہ شاہ باغ جبکہ 8بجے ناملی سیداں سے جلوس برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد میں شامل ہونگے،جبکہ آمد سیری امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہوکر پیر علم شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ سب سے بڑا جلوس مرکزی اما م بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے دن دس بجے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپر اڈہ میں نماز ظہرین ادا کرکے ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی مانگیں گے جبکہ روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے نماز مغرب سے قبل مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ 5بجے برخانہ سید یونس حسین بخاری نزد ہائی سکول نمبر 2لوئر پلیٹ سے جلوس کی برآمدگی جبکہ 6بجے برخانہ سید صابر حسین نقوی لوئر پلیٹ جامع مسجد اہل حدیث سے جلوس برآمد ہوگا جو مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوگا،رات 9بجے برخانہ سید مظفر حسین بخاری لوئر پلیٹ سے جلوس برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا،مرکزی جلوس میں سینہ کوبی،زنجیر زنی اور عزادارین کالبیک یا حسین کی آواز فضا میں گونجے گی جبکہ بعد نماز مغربین میں نواخانی،ماتم،چوک شہیداں بلمقابل سی ایم ایچ میں ہوگا،اِس موقع پر محکمہ پولیس کے تقریباً1ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، تھانہ سٹی ،تھانہ صدر،تھانہ سول سیکرٹریٹ،تھانہ کہوڑی پنجگراں اور گھڑی دوپٹہ کے ایس ایچ اوز،ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان کی سربراہی میں سیکیورٹی پلان پر نگرانی کریں گے جبکہ اسپیشل برانچ سمیت دیگر ادارے بھی سیکیورٹی کے انتظامات سرانجام دیں گے ،اِس موقع پر محکمہ صحت کے ملازمین ایمبولینسوں کے ساتھ جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں گے جہاں زنجیر زنی سے زخمی ہونے والے عزاداران کو طبی امداد دی جائے گی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں