جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ ،سرمایہ کاری سے خطے کو زرعی اعتبار سے خود کفیل بنایا جا سکتا ہے،چوہدری طارق فاروق
آزاد کشمیر میں فلوریکلچر کی ترقی سبزیات کی کاشت کو حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،سینئر وزیر
پیر 24 ستمبر 2018 17:49
(جاری ہے)
جائزہ اجلاس میں سیکرٹری زراعت لائیو سٹاک ڈاکٹر شہلا وقار ، ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر محمد بشیر بٹ ، ناظم زراعت تحقیق خواجہ خورشید احمد ، ناظم زراعت توسیع راجا محمدآصف خان، تمام اضلاع کے نائب ناظمین ، معاون ناظمین ، لیڈی ایکسٹیشن سروس کی آفیسران اور شعبہ تحقیق کے آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی ۔
انہوں نے کہاکہ ہم ریاست کے عوام کے سامنے اپنے فرائض کی بجاآوری کے معاملہ پر جواب دہ ہیں لہذا ہمیں اپنے فرائض کو بجا لاتے ہوئے مقررہ اہداف کو پورا کرنے کی بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں اس کے لئے کسانوں کے ساتھ روابط کو استوار اور مضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے زرعی توسیع سروس مرکز کی سطح تک آزاد کشمیر بھر کے آفیسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور فرداً فرداً ہر آفیسر کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کئے اور ہر علاقہ کی موسمی مناسبت کے لحاظ سے اس علاقے میں زرعی ترقی کی استعداد کے بارے میں استفسار ات کئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹنل فارمنگ کے حوالے سے کام میں بہتری لاتے ہوئے کسانوں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ وہ نصب شدہ پلاسٹک ٹنلز میں سبزیات اور پھولوں کی کاشت کو یقینی بنائیں ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ راولاکوٹ اور گردونواح میں فلوریکلچر میں مزید ترقیاتی اقدامات کرتے ہوئے کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی کوششوں میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے ضلع جہلم ویلی اور ضلع حویلی کے نائب ناظمین سے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لیپہ ویلی اور حویلی میں قیمتی زرعی اجناس خصوصاً اخروٹ کی پیدا وار کے مسائل کو حل کرنے کیساتھ ساتھ اس کی ویلیو ایڈیشن کے عوامل میں سہولت کاری کرتے ہوئے بہتر منافع کے حصول کی کوششیں بروئے کار لائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جن علاقہ جات میں چاول کی کاشت ممکن ہے ان علاقوں کے کسانوں کے ساتھ رابطے کو مزید بہتر بناتے ہوئے انہیں اس بات پر قائل کیا جائے کہ وہ چھوٹے ڈیم اور تالاب بنا کر پانی کا ذخیرہ کریں تاکہ بوقت ضرورت پانی کو استعما ل میں لا سکیں ۔ انہوں نے شعبہ فروٹ اینڈو یجیٹیبل سپیشلسٹ کی کارکردگی کا جائزہ کے دوران کہا کہ ہمیں آزاد کشمیر میں فلوریکلچر کی ترقی سبزیات کی کاشت کو حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ آزاد کشمیر کسانوں کے پاس زمین کم ہونے کی وجہ سے انہیں پھلوں کے باغات لگانے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ سوات اور مختلف مماثل فارمنگ ایریاز کا وزٹ کرواتے ہوئے ان کی ذہنی استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ کچن گارڈننگ کی تربیت کو جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو اس بات کی جانب راغب کرنا ہے کہ وہ گھریلو سبزیات کی ضروریات کو خود پورا کر سکیں ۔ انہوں نے تحقیق کے شعبہ سے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے زرعی ریسرچ فارم ہاء کو مثالی بنانا ہے ۔ لوگوں کے لئے آزاد کشمیر کے موسم کے اعتبار سے تحقیق کرتے ہوئے ایسی زرعی اجناس اور منافع بخش اقسام کو متعارف کروانا ہے جن سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کو بدلتے ہوئے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے زرعی سائینس کانفرنس کا انعقاد بھی ضروری ہے۔سینئر وزیر نے کہاکہ کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور میں خود فیلڈ وزٹ بھی کروں گا کسانوں کے مسائل سنوں گا اور حکومت کسانوں کو درپیش مسائل دور کرنے میں پوری کوششیں بجا لائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار نے وزیر زراعت کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے آفیسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی زرعی ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ آخر میں ناظم اعلیٰ زراعت نے وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کیلئے بھرپور راہنمائی فراہم کی اور ہمہ وقت محکمہ کی سرپرستی کرتے ہوئے فیلڈ میں درپیش مسائل کی دوری کیلئے اپنا مثالی کردار ادا کیا اس سے جہاں محکمہ کے تمام آفیسران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہیں ریاست کے کسانوں میں حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مظفرآباد ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا
اے جے کے ٹیوٹا میں جعلی ڈگریوں ،جعلی ڈپلومہ جات کے حامل امیدواروں کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف
مانک پیاں مہاجر کیمپ بی 2کے ٹرانسفارمر کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا
ئی استحصال سے نجات اور بنیادی عوامی حقوق کے تحفظ کی جاریہ تحریک کا فیصلہ کن دن ہیِ،زاہد امین
مظفرآباد ، انتظامیہ کی جانب سے بارہا کیے جانے والے نوٹیفکیشنز، دفعہ 144 کا نفاذ فوٹو سیشن نکلا
مظفرآباد ،ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت،ایوارڈ یافتہ رقبہ جات سمیت خالصہ سرکار پر قبضوں کا تسلسل بدستور ..
مظفرآباد، ٹیکس چوروں کی پشت بانی، سہولت کاروں نے حکومت اور اداروں کو دھمکانا شروع کر دیا
چوہدری لطیف اکبر کی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلسل ہونے والی خونریزی سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال ..
چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ودیگر ججز کا چودھری لطیف اکبر سے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار ..
چیف جسٹس آزاد کشمیر کا چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت
محتسب اعلی آزاد کشمیر کی عدم تعیناتی پر ریاست بھر میں چہ مگوئیاں شروع
ضمنی انتخابات میں سندھ اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کارکردگی عوامی اعتماد کا مظہر ہے،خورشید ..
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی