بجٹ میں توازن سے آزاد خطے کی ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوںگی‘وزیر جنگلات

پاکستان کے ساتھ الحاق کیلیے لاکھوں کشمیریوں نے جان و مال کی قربانیاں دی ہیں اور تسلسل کے ساتھ قربانیوں کا یہ سفر جاری ہے‘سردار میر اکبر خان

بدھ 26 ستمبر 2018 15:03

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ موجودہ ترقیاتی بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے بجٹ میں توازن سے آزاد خطے کی ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوںگی ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کے تسلسل کو یقینی بنا کر جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے سرکاری آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے موجودہ ترقیاتی بجٹ پر عملدرآمد سے نہ صرف ریاست کی ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کی خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی پاکستان کے ساتھ الحاق کیلیے لاکھوں کشمیریوں نے جان و مال کی قربانیاں دی ہیں اور تسلسل کے ساتھ قربانیوں کا یہ سفر جاری ہے پا کستان کے ساتھ کشمیریوں کا تعلق اٹوٹ ہے جو کبھی کم نہیں ہو سکتاکشمیریوںکی پاکستان کے ساتھ محبت لازوال ہے پاکستان کی محبت میں لاکھوں کشمیریوں کی جان و مال کی قربانیاںدے کر یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیری صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے دور حکومت میںوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزادکشمیر کے تمام حلقہ جات میں برابر فنڈز تقسیم کیے گے ہیںخاص طور پر روڈ انفراسٹرکچر کے حوالہ سے فنڈ زکا صحیح جگہ پر استعمال کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے میرٹ کی بالا دستی کے لیے پی ایس سی کو فعال کیا اور این ٹی ایس کے ذریعے شعبہ تعلیم میں بھرتیاں کیں اور مختلف شعبہ جات میں لوگوں کی مستقل تقرریاں کی گئیں جو تاریخی کارنامہ ہے آزادکشمیر چھوٹا سا خطہ ہے اس کے اندر اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل رکھے ہیں جن کے درست استعمال سے ہم خطے کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ تمام ادارئے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں موجودہ کابینہ ان وسائل کو اسعتمال میں لا کر آزاد کشمیر کی خو شحالی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالئے سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں اور سوپور میں بھارتی فوج کے ہاتھوںبے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر سے حق و انصاف پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کبھی نہیں دبا سکتاانہو ں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ جبر و تشدد اور ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کم کر دیں گے گزشتہ ستر سال میں بھارت نے ظلم و جبر کا ہر حربہ استعمال کر کے دیکھ لیا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں کسی قسم کی کمزوری آنے کے بجائے ہر گزرنے والے دن تیزی آ رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ وادی کے حریت پسند عوام کی قربانیوں کے نتیجہ میں کشمیر سے نہ صرف ظلم و استبداد کی سیاہ رات اختتام پذیر ہو گی بلکہ کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سکھ کا سانس بھی لیں گے وزیر جنگلات نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ وادی میں قتل و غارت اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی اس رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں جس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کو آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں ہر گز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں