آزادکشمیر میں چھ لاکھ اکاون ہزار ایک سو اٹھارہ بچوں کو خسرہ سے بچاوکے ٹیکے لگانے کیلئے انسداد خسرہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) آزادکشمیر میں چھ لاکھ اکاون ہزار ایک سو اٹھارہ بچوں کو خسرہ سے بچاوکے ٹیکے لگانے کیلئے انسداد خسرہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے نو ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگانے کیلئے 1051ٹیموں نے آزادکشمیر کے دس اضلاع میں خسرہ کے ٹیکے لگانا شروع کر دیئے مہم باراں روز تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ای پی آئی آزادکشمیر کی پروونشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر بشریٰ شمس نے ایوان صحافت مظفرآباد میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان عالمی ادارہ صحت ، یونیسیف اور محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے تعاون سے ای پی آئی کے تحت تحصیل کی سطح پر 78جبکہ یونین کونسل کی سطح پر 232سپروائزر ز تعینات کئے گئے ہیں تاکہ اس مہم کو موثر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران آزادکشمیر میں خسرہ جیسی متعدی بیماری کا شکار بچوں کی تعداد ستر سے بڑھ کر پانچ سو دس ہو گئی ہے جو کہ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ڈاکٹر بشریٰ نے کہا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے آزادکشمیر میں خسرہ سے بچاو کیلئے بچوں کو ٹیکے لگا کر ان میں قوت مدافعت پیدا کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس بیماری کا مقابلہ کر سکیں محکمہ صحت عامہ کے ضلعی ہیلتھ افیسران کی نگرانی میں ہر ضلع کی سطح پر اس مہم کی کامیابی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگوانے کیلئے قائم کئے گئے مراکز میں جا کر اس قومی مہم میں بھر پور حصہ لیں اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہا کہ آزادکشمیر میں بچوں کو ٹیکے لگانے کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اسے سو فیصد پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں عوام اس مہم کے خلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے پر عمل نہ کریں بلکہ اپنے بچوں کو خسرہ کی بیماری سے بچانے کیلئے جلد از جلد ٹیکے لگوا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ میڈیا ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین راہنمائی بھی کرتا ہے انسداد خسرہ مہم کی کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے -

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں