آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن 86واں مسلم کانفرنس یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائی گی

پیر 15 اکتوبر 2018 15:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن 86واں مسلم کانفرنس یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائی گی ۔ صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر مسلم کانفرنس نے 15، 16، 17اکتوبر سے یوم تاسیس کی تقریبات شروع کردی گئی ہیں ۔ مسلم کانفرنسی رہنمائوں پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ، دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک ، راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان ، مفتی منصور الرحمان ، انصر پیرزادہ ، شیخ مقصود احمد ، خواجہ محمد شفیق ،سمعیہ ساجد راجہ ، سید یاسر نقوی ،راجہ بشیر خان ، راجہ جابر خان ، سلیم اعوان ، کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی ، راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ ، بشارت مغل ، مشتاق قریشی ، سفیان مغل ، سجاد قریشی ودیگر نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ہر سال کی طرح اس سال بھی 86واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 17اکتوبر 1932کو پتھر مسجد میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے ایک تاریخ ساز اجتماع میں ریاستی مسلمانوں کی اولین سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی ۔ مسلم کانفرنس کا قیام ریاست کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین واقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ۔ مسلم کانفرنس کا قیام ریاست کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین واقعہ اور ایک بیداری کا ثبوت تھا جس میں مسلمانان ریاست جموں وکشمیر نے کسی علاقائی ، گروہی ، لسانی یا نسلی تعصب کو حائل نہیں ہونے دیا اورمکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی اور اُن کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ایک عملی جدو جہد کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تمام ڈویژن ، ضلعی ، سٹی اور مجلس عاملہ کے ممبران ، ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ ، لائرز ونگ ، ٹریڈ ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم کانفرنس کی 86واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منائیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں