مظفرآباد‘ ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس تھان سٹی کی شاندار کارروائی ہیروئن کے بین الاقوامی گروہ کے اہم کارند سے گرفتار ایک کلو سے زائد ہیرون برآمد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس تھان سٹی کی شاندار کارروائی ہیرون کے بین الاقوامی گروہ کے اہم کارند سے گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی ملزم تھانہ سٹی کی ہراست میں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی کی خصوصی ہدایت پر رات گزشتہ ڈی ایس پی سٹی محمد ریاض مغل کی سربراہی میں تشکیل شدہ ٹیم جو کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ سہیل احمد خان، منظر حسین، ضیاء السلام، سب انسپکٹر لیاقت حمید اے ایس آئی معہ نفری پولیس پر مشتمل تھی نے سال رواںکیسب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے اہم کارند ے جن کے نام تیمور، عبد الرشید، مختار ڈار ساکنان راو لپنڈی کو دومیل کے مقام سے ہیرون سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہیرونکی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے گرفتار ملزمان سے سلسلہ دریافت رواں ہے جن کے تانے بانے دیگر ممالک سے بھی ملتے ہیں ملزمان لاکھوں روپے مالیت سے کرسٹل نما ہیرون دیگر اضلاع / ممالک میں بھی اسمگل کرتے ہیں ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں عومی حلقوں کیجانب سے اس شاندار کارروائی پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ سہیل کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور پولیس محرر کو سراہا جا رہا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں