آزاد جموںوکشمیر حکومت کے 71ویں یوم تاسیس کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

یوم تاسیس کی مرکزی تقریب جو کہ پولیس لائن میں منعقد ہوگی کے حوالہ سے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں‘محکموں کو ہدایات

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) آزاد جموںوکشمیر حکومت کے 71ویں یوم تاسیس کے انتظامات کے حوالے سے چیف انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ افراز خان کی زیر صدارت اجلاس جمعرات کے روز پولیس لائن میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ریزور عابد میر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا ، ڈپٹی سیکرٹری سروسزچوہدری محمد رفیق ، ایکسئین لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لبریشن سیل و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 24اکتوبر کو یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے حوالہ سے منعقدہ پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب جو کہ پولیس لائن میں منعقد ہوگی کے حوالہ سے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں اور انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ اس موقع پر تمام محکمہ جات نے تفویض کردہ فرائض کو بروقت پورا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں