آزادکشمیر کے صحافتی ادارے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا جتنے بھی مضبوط ہونگے اتنے ہی ہمارے مسائل اور عوامی مشکلات کی نشاندہی ہوگی‘وزیر جنگلات

سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافتی ادارے مسائل ومشکلات کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے حکمرانوں کو اصلاح احوال میں مد د ملتی ہے‘سردار میر اکبر خان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) آزد کشمیر کے وزیر جنگلات ،وائلڈلائف وفشریز سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے صحافتی ادارے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا جتنے بھی مضبوط ہونگے اتنے ہی ہمارے مسائل اور عوامی مشکلات کی نشاندہی ہوگی اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافتی ادارے مسائل ومشکلات کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے حکمرانوں کو اصلاح احوال میں مد د ملتی ہے آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری جو شعبہ صحافت کے ساتھ منسلک ہیں مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور موجودہ حکومت کی بہترین کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں اپنا اقدامات کریں محکمہ جنگلات اور عوام ایک دوسرئے کے لئے ساتھ ملکر اس قیمتی دولت کی حفاظت کر سکتے ہیں عوام میں جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت کی اگاہی کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کر ئے آزاد کشمیر کے حکومتی اور سرکاری اداروں کی کارکردگئی کو عوام کو دیکھنا قومی میڈیا کی ذمہداری ہے آنے والے وقاقی بیلین ٹری پراجیلکیٹ سے آزاد خطے میں سر سبز وشاداب ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے عوام میں شعور وآگاہی کے ساتھ ساتھ حالا ت حاضرہ سے با خبر رکھنے کا موثر ذریعہ ہے ہم نے محکمہ جنگلات کے اندر اصلاح واحوال کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کیا ہے اور مزید بہتر ی لائیں گے انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کا ادارہ ریاست کا سب سے بڑا ریونیو دینے والا ادارہ ہیمحکمہ جنگلات رواں سال ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کی ہے اس وقت محکمہ جنگلات کے پاس اپنی نرسریوں میں 30لاکھ پودہ جات موجود ہیں محکمہ جنگلات سالانہ پروگرا م کے علاوہ گرین پاکستان پروگرام ،نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے تحت شجر کاری ،واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام ،پارکس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے آزادکشمیر کا 43فیصد رقبہ محکمہ جنگلات کے پاس ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکو مت غریب اور بے سہار اعوام کو ترجیحی بنیادوںلکڑ فراہم کرنے کے لیئے ٹھوس اقدامات کیئے ہیں اور آزادکشمیر بھر میں فاریسٹ ڈپوز پر لکڑی دستیاب کرنے کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے محکمہ جنگلات کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں عوام کوآزادکشمیر بھر میں فاریسٹ ڈپوز پر لکڑ ی دستیا ب ہوگی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جنگلوں میں گلی سڑی لکڑی کی فوری نکاسی کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں تاکہ عوام کو لکڑ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام فاریسٹ ریکریشنل پارک بڑوڑہ چھترکلاس قومی نوحیت کا منصوبہ ہے اس کی تعمیر کے لئے تمام وسائل بروکارلاہیں گئے تاکہ اس کو آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت پارک بنایا جا سکے وزیر جنگلات وائلڈلائف و فشیرز نے کہا کہ محکمہ وا ئلڈلائف و فشیرز کو منافع بخش بنانے کے لئے فشیرز کوپرائیوٹیز کیا جائے رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے انہوں نے کہا کہ پیرچناسی چڑیا گھڑ منصوبہ کو جلدازجلد مکمل کر کے عوام اور سیاحوں کے لئے جلدکھولاجائے گا -

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں