حکومت آزادخطہ کے اندر بلا تخصیص تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے،راجہ محمد فاروق حیدر

آزاد خطہ کے اندر آئین و قانون کی بالادستی ،میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کے نفاذ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

پیر 22 اکتوبر 2018 16:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہجیرہ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے امیدوار کی کامیابی لیگی حکومت کی 2سالہ کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے ہجیرہ کے عوام نے انتخابات میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کیا ہجیرہ کے عوام نے ضمنی الیکشن میں جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ریاست کے بزرگ خان کے بی خان مرحوم کے مشن کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کے بی خان مرحوم نے ہجیرہ کے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر عمل درآمد ہم پر فرض ہے اور حکومت ان وعدوں کو پورا کرے گی ۔

(جاری ہے)

ہجیرہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی امیدوار کی تاریخی فتح ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے عوام نے ن لیگ کے ویژن اور مشن کو کامیاب بنایا ہے آزاد خطہ کے اندر آئین و قانون کی بالادستی ،میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کے نفاذ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حکومت آزادخطہ کے اندر بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ جب لیگی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے جائے تو آزادکشمیر کے اندر ہر گھر کی دہلیز تک بنیادی سہولیات میسئر ہوں لیگی حکومت ہیجرہ کے عوام کی محبتوں کا فرض چائے گی اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں