وزیر اعظم آزادکشمیر سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل

پیر 22 اکتوبر 2018 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحیدالدین بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاق آزادکشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔انہوںنے کہاکہ آزا د کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی کے لیے بھر پوراقدامات کر یں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں