چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیرنے سردار عامر الطاف خان کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 16:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیرجسٹس غلام مصطفی مغل نے ریٹرنگ آفیسر حلقہ ایل اے ۔ 18پونچھ و سدھنوتی ۔2کی جانب سے موصولہ حتمی نتائج کی روشنی میں سردار عامر الطاف خان ولد سردار الطاف خان ساکن پھلجڑی تحصیل تراڑ کھل ضلع سدھنوتی کی کامیابی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموںو کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے حلقہ میں عوام کو پرامن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر عدلیہ،پولیس ، پاکستان رینجرز ، ضلعی انتظامیہ اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا شکریہ ادا کیاہے ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخاب حلقہ ایل اے ۔ 18پونچھ و سدھنوتی ۔ 2میں حصہ لینے والے جملہ امیدواران پر لازم ہے کہ وہ کامیاب امیدوار کے گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کے 35ایام کے اندر اندر اپنے الیکشن اخراجات کے گوشوارہ جات فارم نمبر xvIIIپر ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں