آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت عامہ ، خوراک اور پبلک سروس کمیشن کی آسامیوں کے خلاف انٹرویو کا شیڈول جا ری کر دیا

منگل 20 نومبر 2018 21:10

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت عامہ ، خوراک اور پبلک سروس کمیشن کی آسامیوں کے خلاف انٹرویو کا شیڈول جا ری کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹر امتحانات سے جار ی کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت کی سول میڈیکل آفیسر کی آسامیوں کے خلاف ضلع مظفرآباد اور جہلم ویلی کے امیدواروں سے مورخہ27نومبر،کوٹلی نیلم اور سدھنوتی کے امیدواروں سی28نومبر،میرپور بھمبر اور حویلی کے امیدواروں سی9نومبر،پونچھ، باغ اور معذورامیدواروں سی04دسمبر،مہاجرین اور مہاجرین1989سی05دسمبردفتر پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو لیا جائیگا۔

محکمہ خوراک کی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی آسامیوں کے خلاف مظفرآباد، سدھنوتی اور مہاجرین1989کے امیدواروں سے مورخہ05دسمبراور پبلک سروس کمیشن کی اسسٹنٹ کی آسامی کے خلاف امیدواروں سے 5دسمبر کو ہی دفتر پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو لیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع پونچھ اور ضلع بھمبر کی آسامیوں کے خلاف عدالت العالیہ سے حکم امتناعی کی وجہ سے انٹرویو /ٹیسٹ نہیں لیا جارہا ۔

پریس ریلیز کے مطابق امیدوارصبح09:00بجے سے شام04:00تک دفتر حاضر رہیں گے ۔ تما م امیدوار انٹرویو کی تاریخ سے ایک دن قبل دفتری اوقات کار میں دفتر پبلک سروس کمیشن میں جملہ اصل تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی پڑتال کروائیں گے اور اپنی اصل اسناد کے ساتھ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔ اگر کسی امیدوار کوکال لیٹر نہ ملے تو وہ ویب سائٹ پر اپنا رولنمبر دیکھ سکتا ہے یا05822-920214اور05822-920206پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں