سردار مسعود خان ، وزیر سماجی بہبود نورین عارف نے آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

ساڑھے 9 کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے گرلز ہاسٹل میں 171طالبات کو رہائش کی سہولیات میسر آئینگی جدید ہاسٹل کے افتتاح سے طالبات کے والدین اپنی بچیوں کے تحفظ سے اطمینان محسوس کرینگے، نورین عارف

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) آزادجموںو کشمیریونیورسٹی میں جدید سہولیات سے آراستہ گرلز ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کردیاگیا۔ساڑھے 9کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے گرلز ہاسٹل میں 57کمرے ہیں جہاں 171طالبات کو رہائش کی سہولیات میسر آئیں گی، مذکورہ عمارت کو 24ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح صدر ریاست سردار محمد مسعود خان، وزیر سماجی بہبود نورین عارف، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کیا۔

نو تعمیر گرلز ہاسٹل میں 171طالبات رہائش پذیر ہونگی۔ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق صدر ریاست نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی مہمان خصوصی وزیر سماجی بہبود نورین عارف تھیں جبکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر تقریب میں بطور خاص شریک ہوئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر سماجی بہبود نورین عارف نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی رہائش کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ہاسٹل کا افتتاح جہاں ان طالبات کیلئے باعث مسرت ہے وہاں طالبات کے والدین بھی اپنی بچیوں کے تحفظ سے اطمینان محسوس کرینگے، وزیر حکومت نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں بہترین سہولیات سے آراستہ عمارت کی تعمیر ایک چیلنج تھا جسے ممکن بنایا گیا۔

یونیورسٹی چہلہ کیمپس کی چاردیواری کے اندر نو تعمیر شدہ عمارت میں قیام کے بعد طالبات پہلے سے بہتر ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی، دور دراز سے آنے والی طالبات کو قبل ازیں اپنی رہائش کے سلسلہ میں انتہائی مشکلات کا سامنا تھا، تقریب سے خطاب میں جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مکانیت کی کمی کی وجہ سے کوالٹی آف ایجوکیشن ،گورنس اور نظم وضبط پر برائے راست اثر پڑتا ہے، قبل ازیں طالبات پرائیویٹ ہاسٹلز میں رہائش پذیر تھیں جہاں انہیں مختلف مسائل کا سامنا تھا، ہماری ترجیح تھی کہ طالبات کو یونیورسٹی کے اندر ہی رہائش کی سہولیات مہیا کی جائیں،آج الحمد اللہ طالبات کو پہلے سے بہتر سہولیات سے آراستہ ہاسٹل کی عمارت میسر آئی۔

یونیورسٹی کے اندر ہاسٹل سے طالبات کے تعلیمی ماحول پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے کیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی اور انکی ٹیم مبارکبا د کی مستحق ہے جنہوں نے طالبات کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ گرلز ہاسٹل کی عمارت کا قیام ممکن بنایا، محدود وسائل کے باجود جامعہ کشمیر طلبہ کو بہترین سہولیات اور تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ ڈاکٹرمنظور حسین نے سرانجام دیے، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،، ڈائر یکٹر ورکس حافظ روشن دین، ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق ، کوادڑینٹر کنگ عبد اللہ کیمپس سید ذوارنقوی، چیئرمین شعبہ کمپوٹرسائنسز ڈاکٹر شرجیل سعید، ڈائر یکٹر جہلم ویلی کیمپس امتیاز احمد اعوان،فیکلٹی ممبر شعبہ اردو افضال عالم کے علاوہ شعبہ ورکس، سٹیٹ،شعبہ امور طلبہ کے آفیسرز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں