مظفرآباد شہر میں نماز کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی

منگل 11 دسمبر 2018 18:49

مظفرآباد11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) مظفرآباد شہر میں نماز کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ، نماز فجر ،نماز مغرب اور نماز عشاء کے مقرر ہ اوقات میں بجلی بندش سے شہریوں میں بے چینی کی لہردوڑگئی ، گوجرہ ،نلوچھی ،شوکت لائن ،واپڈ ا کالونی ،ٹامی ،اپر گوجرہ سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ، نمازوں کے اوقات کے دوران بجلی بند کردی جاتی ہے ،شہریوں نے محکمہ برقیات کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرہ سمیت دیگر علاقوں میں نمازوں کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں