سوئی نادرن گیس کا مظفرآباد میں ایئر مکس سوئی گیس کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ ایئر میکس سوئی گیس کے پلانٹ کے لیے سروے کے بعد طے شدہ جگہ فوری الاٹ کرے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت

بدھ 12 دسمبر 2018 23:19

مظفرآباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایئر مکس سوئی گیس کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے پر فوری عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئر مکس سوئی گیس کے پلانٹ کے لیے سروے کے بعد طے شدہ جگہ کو تحت ضابطہ فوری الاٹ کرے۔

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان آزاد کشمیر میں عوام کو سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ کمپنی کی طرف سے گیس پلانٹ کی تنصیب کے بعد شہر میں کنکشن بذریعہ پائپ لائن مہیا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع اور قصبہ جات راولاکوٹ، پلندری، کوٹلی باغ، دھیر کوٹ میں بھی گیس پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے منظور کر رکھے ہیں۔

جبکہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے کمپنی کو آٹھمقام، پٹہکہ، چکار، ہٹیاں بالامیں بھی منصوبوں کی اجراء کی تحریک کی ہے۔ کمپنی باقاعدہ ان علاقوں کا سروے کر ے گی۔ ائیر میکس گیس پلانٹس کی تنصیب کے بعد آزاد کشمیر کے اندر صارفین کو انتہائی ارزاں نرخوں پر چوبیس گھنٹے گیس کی سہولت میسر ہو گی۔ کمپنی سارا سرمایہ اور سیٹ اپ خود لگائے گی۔ اس منصوبہ سے صارفین کو سبسڈائیز ریٹس پر گیس دستیاب ہو گی۔

درالحکومت میں سوئی گیس کی فراہمی کا اہم منصوبہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈکے زیر اہتمام شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے فوری طور پر اس منصوبہ پر کام شروع کرنے کے حوالہ سے انتظامیہ کو کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کی ہدایت کی ہے۔ کمپنی گیس کو سٹور کرنے کے لیے مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں پلانٹ نصب کرے گی۔آزادکشمیر میں ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی روکنے کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں