وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر 13دسمبر تا 16دسمبر میرپور کا دورہ کریں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء)آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ، وائلڈ لائف و فشریز ناصر حسین ڈار مورخہ 13دسمبر تا 16دسمبر میرپور کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ مورخہ 14دسمبر کو محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے افسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس حوالہ سے زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ۔ مورخہ 15دسمبر تا 16دسمبر 2018وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور مختلف اڈوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ گاڑیوں کے چیکنگ کے نظام کا جائزہ بھی لیں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں