آزاد کشمیر ،ْاصلی پستول کو کھلونا سمجھ کرکھیلنے والی 2 بہنیں گولی لگنے سے جاں بحق

سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی ،4 سال نور کا انتقال ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہوا ،ْذرائع

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں کھیل کھیل میں دو سگی بہنوں کی جان چلی گئی، بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پلندری کے علاقے نمب گوارہ میں 8 سال کا بچہ حماد اپنے پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا، جہاں صحن میں پستول رکھی ہوئی تھی۔بچے کھلونا سمجھ کر پستول سے کھیلنے لگے کہ اس دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آکر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی۔دوسری جانب ایمن کی 4 سالہ بہن نور گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جو ہسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔واقعہ کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں