مظفرآباد شہر میں تجاوزات اورغیر قانونی سوزوکی اڈہ جات کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ

منگل 18 دسمبر 2018 20:26

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) غیر قانونی سوزوکی اڈہ کے خاتمہ کے باعث ضلعی انتظامیہ اور اڈہ مالکان کے درمیان پیش آنے والے واقعہ کے متعلق ترجمان ضلعی انتظامیہ نے موقف پیش کیا ہے کہ اس وقت مظفرآباد شہر میں تجاوزات اورغیر قانونی سوزوکی اڈہ جا ت کے خاتمہ کے خلاف ضلعی انتظامیہ ،پولیس ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے مشترکہ آپریشن حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق جاری ہے جس کے پہلے مرحلہ میں ایوارڈ شدہ سرکاری اراضی،غیرقانونی تھڑہ جات ، غیر قانونی سٹاپس ، بدوں منظوری مجاز اتھارٹی اڈہ جات کی منتقلی کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ عام آدمی کی سہولت کی خاطر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جاسکے ۔

اس وقت مظفرآباد شہر بدترین ٹریفک مسائل کا شکار ہے جس کے باعث جملہ ادارہ جات کے درمیان ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کی خاطر تجاوزات کے خاتمہ ، غیر قانونی اڈہ جات کی منتقلی کا کام عمل میں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن نے اپر اڈہ میں مین روڈ سے ہٹ کر سوزوکی اڈہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پہلے ہی جگہ مختص کر رکھی ہے ۔

گزشتہ روز چند شرپسند اشخاص کی ایماپر اڈہ مالکان نے از خود مین سڑک پر اڈہ کا بورڈ نصب کرتے ہوئے سوزوکی لوڈر گاڑیوں کا اڈہ قائم کردیا جسے ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس ، سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایریا کو کلیئر کروایا ۔ چند شرپسند عناصر نے اس غیر قانونی اڈہ کے خاتمہ کے باعث مین شاہراہ کو بند کر دیا ۔ جسے بعد ازاں بذریعہ پولیس کلیئر کروایا ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ چند شرپسند عناصر ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کے مابین غلط فہمی پید ا کر کے تجاوزات کے خلاف جاریہ آپریشن کو متاثر کرنا چاہتے ہیںضلعی انتظامیہ جملہ ادارہ جات میونسپل کارپوریشن ، تعمیرات عامہ کے ساتھ مل کر شہرکی خوبصورتی کیلئے اقدامات عمل میں لاتے ہوئے عام آدمی کی سہولت کیلئے جاریہ آپریشن کو جاری رکھے گی کسی بھی شخص /گروہ کو مظفرآباد کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں