مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 20:26

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ریاستی دہشتگردی کیخلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا گیااوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جموں و کشمیر ریفوجی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ایوان صحافت سے گھڑی پن چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر جاندار موقف اُٹھانے کی اپیل کی گئی۔

(جاری ہے)

گھڑی پن چوک میں احتجاجی ریلی سے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین گوہر کشمیر، صدر راجہ عارف خان، چوہدری منشاء، نذیر بیگ ،راجہ بشارت، فاروق شیخ، یونس میر ،سردار جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پلوامہ اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے پوری وادی میں اس وقت کرفیو کا سماں ہے لیکن یہ بات باعث افسوس ہے کہ حکومت پاکستان اس نازک موڑ پر بھارت سے دوستی کرنے کے بجائے کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت کرئے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں