آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر راولاکوٹ کے عوام کا بھی حق ہے اور انہیں اس حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا،

وزیر مواصلات وورکس چوہدری محمدعزیز

منگل 18 دسمبر 2018 20:26

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آزادکشمیر حکومت کے وزیر مواصلات وورکس چوہدری محمدعزیز نے کہا ہے کہ 30دسمبر کے راولاکوٹ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر راولاکوٹ کے عوام کا بھی حق ہے اور انہیں اس حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔ راولاکوٹ حلقہ 3دیہی علاقوں میں پسماندگی کے ذمہ دار کسی کو بھی عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے ۔

ضمنی الیکشن میں جھوٹ اور منفی پروپیگنڈہ کے ذریعہ گمراہی پھیلانے کی کوششیں ناکام ہونگی ‘ مسلم لیگی کارکن گھر گھر انتخابی مہم چلا رہے ہیں ان کا جذبہ قابل دیدی ہے ۔حکومت کی کارکردگی مسلم لیگی کارکنوں کیلئے باعث صد افتخار اور انتخابی مہم میں معاون کردار ثابت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہجیرہ کا ضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ثابت کیا ہے کہ کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

راولاکوٹ حلقہ 3کے عوام کو بھی تعمیر و ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونگے ۔ گزشتہ دور حکومت میں قومی خزانے سے اس حلقہ کے نام پر جو فنڈز جاری ہوئے ان کے استعمال کی تحقیقات ہونگی ۔ مسلم لیگی کارکنوں کے وفد کیساتھ بات چیت کے دوران چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے لئے کوئی امتحان نہیں ۔ حال ہی میں ہم سینئر پارلیمنٹیرین سردار خان بہادر خان کے انتقال کیوجہ سے خالی ہونیوالی ہجیرہ کی نشست پر بھاری اکثریت سے الیکشن جیت چکے ہیں جو مسلم لیگ ن اور حکومت آزاد کشمیر پر پونچھ کے عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے ۔

اب سردار خالد ابراہیم کی وفات کیوجہ سے خالی ہونیوالی راولاکوٹ حلقہ 3کی نشست پر مسلم لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ حلقہ کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں او ر تعمیر و ترقی کے عمل میں شریک ہونا چاہتے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر اس حلقہ کے عوام کا بھی پورا حق ہے ۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں حلقہ راولاکوٹ کی عوام کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعہ تعمیر و ترقی سے انہیں محروم رکھا گیا ۔

ایک بار پھر بعض موسمی اور حادثاتی لیڈر مختلف لبادہ اوڑھ کر راولاکوٹ کے عوام کو تعمیر و ترقی کے حق سے محروم کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ حلقہ راولاکوٹ کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت امید کی آخری کرن ہے ۔ اسی وجہ سے ضمنی الیکشن میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ثابت کررہی ہے کہ پونچھ کے غیور عوام اپنے حق کے حصول کے لئے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

30دسمبر کو انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ ایک سوال پر چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران غلط بیانی اور دروغ گوئی کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی مہم گمراہی ہے ۔ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں ۔ راجہ فاروق حیدر خان پانچ سال کے لئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ۔ انہیں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30دسمبر کا سورج تمام حقائق روشن کردے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں