یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا ‘سیکرٹری کشمیر سیل

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سیکرٹری کشمیر سیل و جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی منصور قادر ڈار نے کہا ہیکہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں مظفرآباد اور اسلام آباد میں کلچرل و دیگر تقریبات کا انعقاد اور سٹالز لگائے جائیں گے۔ریاستی فنکاروں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو ثقافتی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یو م یکجہتی کشمیر کی ثقافتی تقریبات کے حوالہ سے پاک کشمیر آرٹس اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر شہزاد لولابی اور رستم چارلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھرپور کلچرل سرگرمیوں کے زریعے تحریک آزادی اور کشمیر کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ نئی نسل کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے اور اقوام عالم کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کیلئے مخصوص سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات کی روشنی میں حسب سابق یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں وزارت امور کشمیر اور وفاقی حکومت کے ساتھ بھی بھرپور لیزان قائم کیا گیا ہے ان تقریبات میں میڈیا کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیساتھ میڈیا اور ثقافتی محاظ پر کشمیر ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں