یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں کلچرل شو اور ڈرامے کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا‘ڈی جی کشمیر کلچرل اکیڈمی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی چوہدری شفقت حسین نے کہا ہیکہ یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں کلچرل شو اور ڈرامے کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا۔تاکہ نئی نسل کو تحریک آزادی کشمیر سے آگاہی دلائی جائے جبکہ کشمیری دستکاری اور کشمیری قلم قاروں کی مختلف کتابوں کے سٹالز لگانے کیساتھ ساتھ مظفرآباد ،اسلام آباد و دیگر شہروں میں بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر منیر کیانی ،ریسرچ آفیسر سید احمد،ڈرامہ رائیٹر شہزاد لولابی،خالد مرزا اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور قومی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ اسلام آباد میں لوک ورثہ کلچرل فیسٹیول اور پی این سی اے میں ڈرامے کا انعقاد کیا جائے گا۔

جس میں اہم حکومتی شخصیات میڈیا نمائندگان اور دیگر مکاتب فکر شرکت کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ ان پروگرامز کے ذریعے کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کلچرل اکیڈمی فنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ قلم کاروں ،کی مختلف کتابوں کی اشاعت اور دیگر علمی ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس سلسلہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں