مظفرآباد‘سلطانی مسجد کے عقب میں آتشزدگی سے دو رہائشی شیلٹر نما مکانات جل کر خاکستر ہو گئے

تنگ اور دشوار گلیوں کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کے باوجود فائر برگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پا کر گنجان آباد محلہ کو آگ کی لپیٹ سے بچا لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سلطانی مسجد کے عقب میں آتشزدگی سے دو رہائشی شیلٹر نما مکانات جل کر خاکستر ہو گئے فائر برگیڈ کا عملہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا تا ہم تنگ اور دشوار گلیوں کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کے باوجود فائر برگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پا کر گنجان آباد محلہ کو آگ کی لپیٹ سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق سلطانی مسجد کے عقب میں راجہ ساجدفاروق وغیرہ کے مکانات میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی گھر میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث بروقت آتشزدگی کا پتہ نہیں چل سکا اہل محلہ نے اُس وقت دیکھا جب آگ کی وجہ سے دھواں کے بادل علاقہ میں منڈلا رہے تھے عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجانے کے ساتھ ساتھ فوراً فائر برگیڈ کو بھی اطلاع کردی جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول بھی عملے کے ہمراہ جائے واقعہ پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے باعث تمام گھریلوں سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔اہل خانہ سے اظہار افسوس کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنماء خالد مغل المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عتیق احمد کیانی، باسط قریشی ‘سینئرصحافی اخلاق کاشر ، سعید الرحمن صدیقی ، ہارون جدون موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں