مشرق وسطیٰ گلف کے صدر میاں منیر ہنس نے ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس کو نائب صدر پی پی منتخب کردیا

جمعہ 15 فروری 2019 15:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) میاں منیر ہنس صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف (مشرق وسطیٰ) نے ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمدیونس کو نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف منتخب کردیا ،پی پی کی سینئر قیادت کی جانب سے مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ گلف کے صدر میاں منیر ہنس نے ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس کو نائب صدر پی پی منتخب کردیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا،جبکہ مرکزی قیادت چوہدری محمد ریاض ،سیکرٹری جنرل آزادکشمیر پی پی فیصل راٹھور ،سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب سمیت دیگر رہنمائوں کی جانب سے میر محمد یونس کو گلف (مشرق وسطیٰ) کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اظہار خیال بھی کیا،اُنہوں نے کہا کہ میر محمد یونس پیپلزپارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے میر محمد یونس کو گلف (مشرق وسطیٰ) کا نائب صدر بناکر ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے ،میر محمد یونس یورپی ممالکوں سمیت عرب ممالک میں اہم شخصیت اور شہرت رکھتے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ میر محمد یونس کے نائب صدر منتخب ہونے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں