مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیاگیا

جمعہ 15 فروری 2019 15:26

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول اور چیف آفیسر بلدیہ شبیر عباسی کی ہدایات پر شعبہ صفائی نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ صفائی کا آغاز کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ تلف کرنا شروع کر دیا ‘ گزشتہ روز جیل روڈ ‘ اولڈ کچہری روڈ ‘ مدینہ مارکیٹ ‘ سیٹھی باغ کے علاقوں میں شعبہ صفائی کے ذمہ داران نے ہیوی مشینری ‘ سینیٹری ورکرز کی مدد سے صفائی کا کام مکمل کیا ‘ انہوں نے کہا کہ عوام تعاون کریں اور گھروں کی سیوریج کے علاوہ دیگر کوڑا لفافوں میں ڈال کر گھروں ‘ شاہرات کے قریب کوڑا دانوں میں ڈالیں ‘ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں