طلبہ کیلئے مثبت سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،وائس چانسلر

سوسائیٹیز کے پلیٹ فارم سے سٹودنٹس اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی

منگل 19 مارچ 2019 12:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) طلبہ کیلئے مثبت سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، جامعہ کشمیر کے طلبہ اپنی پڑھائی کے دوران کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغیر اپنے مستقبل اور ملک کی ترقی کی پلاننگ کریں، تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت کا انتظام بھی ضروری ہے۔کئیر ئیر کونسلنگ سمیت سیگر سوسائیٹیز کے پلیٹ فارم سے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے ادارہ امور طلبہ کے زیر اہتمام مقرر کردہ سوسائیٹز کے نو منتخب عہدیداران کے حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری، ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق، ڈاکٹر منظور حسین کے علاوہ مختلف فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعات میں یہ سوسائیٹز کا کلیدی کردار ہوتا ہے، طلبہ پڑھائی کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپورتوجہ دیں اور اپنی زندگی میں ڈسپلن لائیں، وائس چانسلر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے میگزین کا اجراء کریں،جس کیلئے بھرپور معاونت کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کشمیر میں مختلف شعبہ جات کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب میں ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق نے جامعہ کشمیر میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے معاونت پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں فیکلٹی ممبر بابر بخاری نے بھی خطاب کیا،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کئیر ئیر کونسلنگ سوسائٹی کے صدر حسیب خلیل نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں