چوہدری لطیف اکبر کی کارکنوں کو نیب کورٹ پہنچنے کی ہدایت

منگل 19 مارچ 2019 13:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردری کی نیب کورٹ پیشگی کے موقع پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور مقیم اسلام آباد راولپنڈی جملہ عہدراں و کارکنان کو نیب کورٹ پہنچنے کی ہدائت کر دی پیپلز سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر چوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر کے مرکزی ضلعی اور سٹی راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیدران کو ہدائت جاری کی ہیں کہ وہ کارکنان کے ہمرا 20مارچ چیئرمین بلاول بھٹو کی نیب کورٹ پیشگی کے موقع پر تمام کارکنان نیب کورٹ نزد نادراہ ہیڈ کواٹر اسلام آباد پہنچیں،صدر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبرنے کہا کے پیپلزپارٹی شہدا کی وارث جماعت ہے ہم نہ تو پہلے کبھی ان گرفتاریوں سے گھبرائے نہ اب گھبراہیں گے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ چھوٹے من گھڑت بے بنیاد مقدمات اور الزامات کا مقابلہ کیا اصل میں کرپشن کرنے والے کو کوئی پکڑ نہیں رہا نیب کو صرف سیاسی مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے حکمران یاد رکھیں حقیقی عدالت عوام کی ہوتی ہے اور پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی عدالتوں میں سرخرو ہوئی ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے تمام عہدراں و کارکنان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نیب کورٹ پیشگی کے موقع پر نیب کورٹ پہنچیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں