وزیراعظم پاکستان کے شجر کاری منصوبہ کے تحت آزادکشمیر میں شجرکاری اور شجر پروری کی جائے گی‘سیکرٹری زراعت آزاد کشمیر

محکمہ جنگلات پاکستان وآزادکشمیر کو8ارب روپے اور زراعت پاکستان وآزادکشمیر کو 2ارب کا منصوبہ ہے ‘راجہ طارق مسعود

بدھ 20 مارچ 2019 14:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) آزادکشمیر کے سیکرٹری امور حیوانات زراعت راجہ طارق مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے شجر کاری منصوبہ کے تحت آزادکشمیر میں شجرکاری اور شجر پروری کی جائے گی ،محکمہ جنگلات پاکستان وآزادکشمیر کو8ارب روپے اور زراعت پاکستان وآزادکشمیر کو 2ارب کا منصوبہ ہے ،محکمہ امور حیوانات کے ذریعہ ڈیری فارمنگ کے لیے 10لاکھ روپے فی کس قرضہ جات کی فراہمی اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی۔

جس کے ذریعہ آزادکشمیر بھر میں 3سو ڈیری فارمز قائم ہوں گے محکمہ زراعت زمینداروں کو معاونت اور بیج فراہم کرتا ہے ،1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کا بیج زمینداروں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو3لاکھ 30ہزار کے پھلدار پودے دئے گئے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر زراعت امورحیوانات کی ہدایت پر محکمہ امور حیوانات زراعت کی ترقی اور عوام کو خود کفیل بنانے کے لیے اقدامات اُٹھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کو مکمل تکنیکی معاونت بھی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

بیج اور کھاد دیتے ہیں کچن گارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی ہدایات ہیں کہ لوگوں کو زیادہ سے پھلدار پودے فراہم کیے جائیں تاکہ ہر کوئی 10سے 15پھلدار پودے لگائے جن سے پھل حاصل ہو اور وہ شخص معاشی طور پر خود کفیل ہو سکے اور آزادخطہ کے دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقے بھی سرسبز شاداب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کا نظام بہتر کیا جارہا ہے اور میں خود بھی مانیٹرکروں گا ،کام کرنے والوں کو شاباش اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈیری فارموں کے قرضے میرٹ پر دیئے جائیں گے جس کے پاس متعلقہ رقبہ اور گھاس بھی ہو جو بھیسنوں کو گھاس بھی کھلا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں