اہل گلگت بلتستان کے لیے اپنے سے زیادہ حقوق چاہتے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ آزادکشمیر والے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے خلاف ہیں،راجہ فاروق حیدر

بدھ 20 مارچ 2019 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم اہل گلگت بلتستان کے لیے اپنے سے زیادہ حقوق چاہتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہاں وزیر اعلیٰ کے بجائے وزیر اعظم اور گورنر کے بجائے صدر کے عہدے ہوں ۔ وہ سنٹرل بار ایسو سی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سنٹرل بار کی تقریب میں گلگت بلتستان سے وکلاء کے وفد کی خصوصی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور اپنا خطاب ختم کرنے کے بعد دوبارہ سٹیج پر آئے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ آزادکشمیر والے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھی خواہش ہے کہ یہ خطہ زیادہ سے زیادہ حقوق حاصل کر ے، زیادہ بااختیار ہو ،کیونکہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ سے آزادی کے لیے ہم سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور نامساعد حالات میں آزادی کی جنگ لڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں