مظفرآباد‘ملازمین اکلاس نے مقررہ وقت پر پلاٹ فروخت نہ ہو نے پر بچوں سمیت خود سوزیاںکرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ملازمین اکلاس نے مقررہ وقت پر پلاٹ فروخت نہ ہو نے پر بچوں سمیت خود سوزیاںکرنے کا اعلان کر دیا ۔ 27مارچ 2019کو اکلاس کے F/10مرکز اسلام آباد کے پلاٹ کی نیلامی پر ملازمین اکلاس کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اکلاس ایمپلائز پروگریسیو یونین CBAآزاد کشمیر کے مرکزی صدر راجہ محمد شبیر خان لیبر یونین نیلم کے صدر خواجہ محمد پرویز اکلاس ایمپلائز میرپور کے صدر ارشد محمود چوہدری نے اپنے مشترک بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31مارچ 2018کو حکومت نے دارہ اکلاس بند کرتے ہوئے تمام ملازمین کو منظور شدہ گولڈن ہینڈ شیک پیکج کے تحت فارغ کیا تھا ۔

اور ملازمین کو یقین دہانی کروائی گی تھی کہ 30جون 2018تک واجبات کی ادائیگی کر دی جائے گئی ۔

(جاری ہے)

جس پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہوا ٹوکن کے طور پر ملازمین کو بھر پور احتجاج کے بعد ادائیگی کی جاتی رہی ۔ اب ملازمین اکلاس زندگی کے مشکل ادوار سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حیرانگی اس بات پر ہے کہ عرصہ ایک سال سے پلاٹ فروخت نہیں ہو سکا اور اسلام آباد G-10پلازہ کا اشتہار نہیں دیا گیا جب کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ ہوا کہ اس کو بھی فروخت کرنا ہے شنید میں ہے کہ اس پلازہ میں بہت مسئلہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر 27مارچ کو پلاٹ کی نیلامی کامیاب نہیں ہوتی تو پھر حکومت کو فوری طور پر اب بارے میں ایسا فیصلہ کرنا چاہئے کہ تمام اثاثہ جات اپنی طویل میں لاتے ہوئے ۔

ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی کرنی ہو گئی ۔ بصورت دیگر ملازمین کے پاس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا کہ وہ اپنے بچوں سمیت خوش سوزیاں کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حید ر خان چیف سیکرٹری سیکرٹری مالیات کو اس پر سنجیدہ طریقہ سے غور کر کے اس کا حال نکالنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں