کمشنر مظفرآباد کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس

اجلاس میں سوشل میڈیا پرملک کی سلامتی ‘صدر‘وزیراعظم آزادکشمیر ‘وزرء ‘چیف جسٹس صاحبان ‘چیف سیکرٹری آزادکشمیراور سرکاری اداروں کیخلاف اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے اور سوشل میڈیا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قانون ساز ی کی تحریک کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 مارچ 2019 16:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سوشل میڈیا کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس زیر صدارت کمشنر مظفرآباد ڈویژن امتیاز احمد منعقدہوا اجلاس میں مظفرآباد‘نیلم اور جہلم ویلی کے ڈپٹی کمشنر ز ایس پی صاحبان محکمہ اطلاعات کے آفیسران اور ملکی سلامتی کے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی سوشل میڈیا پرملک کی سلامتی ‘صدرآزادکشمیر ‘وزیراعظم آزادکشمیر ‘وزرء اکرام ‘چیف جسٹس صاحبان ‘چیف سیکرٹری آزادکشمیراور سرکاری اداروں کے خلاف اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور سوشل میڈیا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قانون ساز ی کی تحریک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر ‘ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین اور ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد‘ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان ایس پی جہلم ویلی سید ارشد حسین نقوی ایس پی سپیشل برانچ شوکت مرزا‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سید آصف حسین نقوی اور شمیم انجم عزیز ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک و ملت اسلام کے خلاف آئے روز من گھڑت و بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے پر غوروحوض کیا گیا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے من گھڑت الزامات اور منفی سرگرمیوں کی روک تھام موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی اس سلسلہ میں محکمہ تعلقات عامہ میں پہلے سے قائم سوشل میڈیا ونگ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ گمنام آئی ڈیز کی نشاندہی کریں جو آئے روز سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی اداروں اور اسلام ‘عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا سرکاری اداروں کے وٹس ایپ گرویس ‘فیس بک آئی ڈی اور فیس بک پیجز کو صرف متعلقین ہی اپردیٹ کریں اور غیر متعلقہ افراد کو ان گروپوں سے نکالا جائے ایسے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین جو فیس بک آئی ڈیز استعمال کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی سرکاری دفاتر سے جاری ہونے والے جملہ احکامات نوٹیفکیشن کو عمل درآمد سے قبل پبلک نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے تجویزدی کہ وٹس ایپ گروپس کوباضابطہ رجسٹرڈ کیا جانا چاہیے اس سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی موثرروک تھام ممکن ہو گئی محکمہ اطلاعات کا سوشل میڈیا ونگ اس سلسلہ میں باضابطہ رپورٹ کمیٹی کمشنر آفس میں جمع کروائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں