آزادکشمیر کے تمام بڑے شہروں کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 18:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر آزادکشمیر کے تمام بڑے شہروں کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ،شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی روکنے کے لیے شاپنگ بیگ پر پانبدی سمیت صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی تھی جس پر پراجیکٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے پرفضا مقامات کے صاف ستھرے ماحول کی حفاظت کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے تمام متعلقہ کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آمدہ سیزن میں ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں، بڑے شہروں میں کوڑ ا کرکٹ تلف کرنے اور صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ ابتدائی طورپر مظفرآباد ،میرپور ،راولاکوٹ ،کوٹلی باغ ،بھمبر وغیر کے لیے یہ منصوبہ تیارکیا جارہا ہے جس کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر اضلاع تک بھی پہنچایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں