پانی کے عالمی دن کے موقع پر تحفظ ماحولیات ایجنسی آزا دکشمیر کے زیر اہتمام آگا ہی واک کیا گیا

جمعہ 22 مارچ 2019 16:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پانی کے عالمی دن کے موقع پر تحفظ ماحولیات ایجنسی آزا دجموں وکشمیر کے زیر اہتمام پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک آگا ہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک کا آغاز تحفظ ماحولیات ایجنسی آزاد جموںو کشمیر کے ہیڈ آفس مظفرآباد سے ہوا جو نلوچھی پل سے ہوتا ہوا واپس چھتر چوک میں اختتام پذیر ہوا۔

واک میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، ڈائریکٹر جنرل کلائمیٹ چینج سید راشد بخاری ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکار ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا سمیت محکمہ جات کے آفیسران ، اہلکاران ، سول سوسائٹی کے نمائندے اور تعلیمی اداروں کے طلبا نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات ایجنسی راجہ محمد رزاق خان نے کہا کہ صاف پانی کی دستیابی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔

دنیا بھر میں شفاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ زندگی کی ابتداء پانی سے ہوئی ہمارے جسم کا ستر فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے ہم خوراک کے بغیر تو چند ہفتے زندہ رہ سکتے ہیں لیکن پانی کے بغیر چند گھنٹے بھی زندگی برقرارنہیں رکھ سکتے ۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور صنعتی ترقی کی وجہ سے فضلات کا مسلسل پانی میں شامل ہونا آبی آلودگی کا باعث بن رہا ہے جو کہ نا صرف آبی حیات بلکہ انسانی جانوں کے لئے ایک زہر قاتل ہے ۔

انسانی بقاء کے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے کہ آبی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثرحکومت عملی اپنائی جائے اور ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پانی کے ضیاع کو کم کیا جائے اور اسے آلودگی سے پاک رکھا جائے ۔ گھر ، گلی ، محلے اور بستیوں میں پانی کے ضیاع سے اجتناب کیا جائے ۔ انسان اور جانوروں کے فضلات کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ پانی کے چشمے اور بہتی ندیاں اور ہمارے دریاء آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ دریاء نہ صرف ہماری ضرورت ہیں بلکہ کشمیر جنت النظیر کا حسن بھی ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں