پاکستانی قوم کوم بارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ ملک کو قائم ودائم رکھے، چودھری لطیف اکبر

ایک دن ضرور آئیگا جب کشمیر آزاد ہوگا اور ہم سب آزادی کی خوشیاں منائینگے، کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم کشمیری آج کے دن پاکستان کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اللہ پاک اس ملک کو قائم دائم راکھے ایک دن ضرور آئے گا کشمیر آزاد ہو گا اور ہم سب آزادی کی خوشیاں منائیں گے ،مقبوضہ کشمیر کی عوام کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔

ان خیالات کا ظہار انھوں نے حلقہ چار کبہ بٹ میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کے عزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ملک پاکستان جمہوریت کے نام پر بنا ہے اور جمہوریت ہی اصل اثاثہ ہے قائد عظم محمد علی جناح نے فرمایا بھی تھا اگر ہم اس اعظیم ملک خدادادپاکستان کو خوشحال بنانا چہاتے تو ہمیں اپنی پوری توجہ لوگوں اوربالخصوس غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی پڑے گی ،شہید زولفقار علی بھٹو کی قیادت میں اس ملک کی حقیقی جمہوریت کو حمل میں لایااور سیاست جو ڈرائنگ روم میں ہوا کرتی تھی اس کو ایک عام آدمی تک لایا شہید زولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی قوہت بنایا آج کو بھی دوشمن ملک ہمارے اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،بھارت نے ایک نکام کوشش کی تو ہماری پاک فوج نے بہترین جواب دیا پاکستان نہیں چاہتا کے کسی پر حملہ ہو مگر پاکستان اپنے ملک کی اپنے لوگوں کی دفع کے لیئے جو کر رہا ہے اس کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس جینا مرنا عوام ہے پیپلزپارٹی نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی ہمیشہ لوگوں کے حقوق کے لیئے جنگ لڑی ،جس پارٹی کے بانی شہید زولقفار علی بھٹو نے کہا کے میں کشمیر پر خواب میں بھی غلطی نہیں کر سکتا اس پارٹی کو کشمیری کیسے بھلا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کے پیپلزپارٹی کے دروازے ہر شخص کے لیئے کھلے ہیں ہم نے پہلے نہ کبھی لوگوں کے حقوق پر کمپرمائز کیا نہ اب کریں گے ،اس موقع پر محمد لطیف اظہر مغل ،شفقت حسین خلیق مغل ،جاوید مغل کاشف چوہدری شکیل خان عدیل احمد نے پیپلزپارٹی مین شمولیت اختیار کی نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے حق میں بات کرتے ،تقریب سے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری مراد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں