وزیراعظم آزادکشمیر کی آبائی یونین کونسل سلمیہ چکار میں پرائمری معلمہ کی مشتہر کی گئی 4آسامیوں پر 6ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تقرریاں عمل میں نہ لائی جاسکیں

منگل 26 مارچ 2019 14:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر کی آبائی یونین کونسل سلمیہ چکار میں پرائمری معلمہ کی مشتہر کی گئی 4آسامیوں پر 6ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تقرریاں عمل میں نہ لائی جاسکیں ،غیر قانونی طورپر ایڈھاک آرڈر کردئیے گئے ، میرٹ پر آنے کے باوجود تاحال تقرریاںنہ ہوسکی ہیں ،میرٹ پر آنے والے امیدواروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ، محکمہ تعلیم کے حکام لیت ولعل سے کا م لے رہے ہیں ،متعلقہ ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفس کے ذمہ داران میرٹ کے مطابق تقرریوں کے بجائے ایڈھاک آرڈر کرنا شروع کردئیے ہیں ،گرلز پرائمری سکول ہڈیالہ میں 2سال سے آسامی خالی ہے جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے ملی بھگت سے اپنی قریبی عزیزہ کا ایڈھاک آرڈر کرکے میرٹ کا قتل عام کیا ہے ، جبکہ این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کا آرڈر نہ ہونا حکومت گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ، این ٹی ایس میں کامیاب اورمیرٹ پر آنے والے امیدواروں نے وزیرتعلیم سکولز اورسیکرٹری تعلیم سکولز سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ غیر قانونی تقرریاں روکی جائیں ،اورافسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں