آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس،ٹورازم پروموشن آرڈنیس2019کے مسودہ پر اتفاق

جمعرات 18 اپریل 2019 17:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹورازم پروموشن آرڈنیس2019کے مسودہ پر اتفاق کر لیا گیا ۔مسودہ قانون اب ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ آرڈیننس کی منظوری سے آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے موقع پیدا ہونگے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں وزیر قانون و پارلیمانی اور سردار فاروق احمدطاہر، وزیر سیاحت اطلاعات مشتاق احمد منہاس ،ممبران قائمہ کمیٹی عبدالماجد خان ،سردار صغیر چغتائی، سیکرٹری سیاحت ،اطلاعات وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون رزاق احمد ندیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری سیاحت نے مسودہ قانون ’’ٹورازم پروموشن آرڈنیس2019‘‘ پیش کیا جس پر قائمہ کمیٹی نے غور حوض کے بعد مسودہ قانون سے اتفاق کرلیا۔قائمہ کمیٹی نے ٹورازم پروموشن آرڈینس2019سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ٹورازم پرومویشن آرڈینس2019اب ایوان میں منظور ی کیلئے پیش کردیا جائیگا۔اس آرڈنینس کے نفاذ سے آزاد کشمیر کے اندر سیاحت کے سیکٹر میں سرمایا کاری کے مواقع پیدا ہونگے اور سرمایہ کار ون ونڈو آپریشن کے تحت محکمہ سیاحت کے ساتھ رابطہ کرسکیںگے۔

یادر رہے کہ آزاد کشمیر کے اندرسیاحت کے شعبہ ہیں وسیع پوٹینشل موجود ہے۔اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع بھی ہیں۔ٹورازم پروموشن آرڈینس 2019کے نفاذ سے جہاں آزاد کشمیر کے اندر سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا وہیں سیاحت کے سیکٹر میں بہتری آئے گی اور سیاحوں کو سہولیات حاصل ہونگی۔اس آرڈیننس کا نفاذ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں