محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا ‘وزیر جنگلات

تمام آفیسران ملکر ان معاملات کو یکسو کر نے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کریں تاکہ اکلاس کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ‘سردار میر اکبر خان

جمعرات 18 اپریل 2019 17:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کی لکڑی نکاسی مارکنگ جنگلات اور لیز اور ٹنڈرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلاوقار ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیاب ڈاکٹراورنگزیب خان سردار عارف خواجہ سجاد ڈپٹی سیکرٹری جنگلات سیدگل حسن شاہ ناظم جنگلات غلام مجتبیٰ مغل فروز اعوان نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام اکلاس کے حوالئے سے معملات اور لکٹری نکاسی جنگلات کی مارکنگ ولیز اورٹیڈرنگ کے حوالئے کے حوالئے نیلم و مظفرآباد ڈویژن کی کارکردگی پرناظم جنگلات مظفرآباد و نیلم سرکل نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے جائزہ اجلاس میں آفیسران کو ہدیات دتیے ہو ئے کہا کہ اکلاس کی ختم ہونے کے بعد اس کی زیر اہتمام جتنی بھی لکڑی جنگلات میں پڑی ہے اس کی ایک ماہ کے اند ر مارکنگ کر کے ٹنیڈر کیا جائے ہمارے جنگلات میں لاکھوں فٹ لکٹری نکاسی کے لئے پڑی ہوئی ہے اس کو ہر صورت جلد از جلد نکاسی کیا جائے اس ماہ کے میں 10لاکھ سے زائد لکڑی مارکنگ ہو کر ٹیڈر ہو جانے چاہیے اس سلسلہ میں محکمہ فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جاہیں تاکہ اس قومی دولت کو نقصان ہونے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہ جہاں جہاں اکلاس کے حوالئے سے کام بند پڑے ہیں ان جنگلوں کو فوری طور پر مارکنگ کر کے لیز کیا جاے ،اور ورک آرڈر کر کے قابل اور اہل ٹھکیدارن کو شفافیت کی بنیادوں پر ٹھکیے دیے جاہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمانہ قوانین کے تحت لیز کے حجم کو دیکھتے ہوئے ٹھیکے کی مدت کا تعین کم سے کم دوسال تک کیا جائے تاکی تھکیدار جلد سے جلد لکڑی نکا سی کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں آفیسران کی کام کی کارکردگی کو جاچنے کے لئے جواب دہی کا عمل بہت ضروری ہے اس سے کارسرکار کا نظام بہتر ہو گا اس کا عمل شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اکلاس کے باقی ماندہ کاموں کی فوری سرانجامی کے لئے محکمہ جنگلات کے قابل آفیسران پر مشتمل ایک ٹاس فورس بنائی جائے جو کہ صرف اکلاس کے معملات کو سرانجام دے اور یہ ٹیم ان علاقوں میں کام کر ے گئی جہاں اکلاس کے کام بند پڑے ہیں اور ان کو بااختیار بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں جنگلات کی حفاظت ،حدبندی اور ڈی مارکیشن پر زیادہ توجہ دی جائے اس سلسلہ میں ماہر آفیسران سے بجٹ بنا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے آفیسران کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور کے حوالے سے وزیر اعظم صاحب سے میٹنگ کے لئے بریفنگ تیار کریں تاکہ وزیر اعظم صاحب سے وقت لئے کر ان کو بریف کیا جاسکئے۔انہوں نے کہا کہ لکڑی نکاسی کے حوالئے سے ورک آرڈر فوری طور پر جاری کیا جاہیں اور قابل منسوخی کو دوبارہ ٹنیڈر کیا جائے جنگلات کے اندر پڑی لکڑی کی نکاسی کے حوالئے سے محکمہ کے آفیسران اور ٹھکیداروں کی کو تاہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مقررہ احداف کو وقت کے اندر مکمل کیا جائے جنگلوں میں جو لکڑی خشک پڑی ضایع ہو رہی ہے اسکو عوام کی سہولت کے لئے ڈپو میں لانا ہماری ذمہداری ہے اس فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینا تمام اہلکاران کی ذمہداری ہے ڈپو میں لکڑی پر عام عوام کا حق ہے انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ رواں موسم بہار میں زیادہ سے زیادہ لکڑی کی نکاسی کو یقینی بناہیں تاکہ اس جنگلات کو قابل اسعتمال بنا کر قومی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے وقار کو بڑھاہیں اس میں ہم سب کی عزیت ہے ماضی میں جن لوگوں نے اس محکمہ کے لئے گراں قدر کام کیا ہے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اس لئے ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کریںوزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا محکمہ میں انتظامی ڈسپلن قائم کیا جائیگا ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنگلات ڈاکڑ شہلا وقارنے آفیسران کو ہدایت دی کہ سونامی پراجیکٹ اور دیگر امور کی انجام دہی کے لئے تمام آفیسران ٹھوس اقدامات کریں ہوں گئے اکلاس کے باقی ماندہ کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں ۔تمام آفیسران ملکر ان معاملات کو یکسو کر نے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کریں تاکہ اکلاس کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں