سیاحت کی صنعت کے فروغ اور آزادخطہ کی پائیدار معاشی ترقی کیلئے آرڈیننس اتفاق رائے سے منظور

آرڈیننس کے تحت سرمایہ کاری کے لیے محکمہ سیاحت نجی سرمایہ کاروں کو زمین یا بلڈنگ لیز پر منتقل کر سکے گا‘مشتاق منہاس

جمعہ 19 اپریل 2019 15:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان اور وزیر اطلاعا ت وسیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس کی ویژنری قیادت او ر سیکرٹری سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد کی انتھک کاوشوں سے آزادکشمیر میں برق رفتار ی سے سیاحت کی صنعت کے فروغ اور آزادخطہ کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے جمعہ کے روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے آرڈیننس اتفاق رائے سے منظور ہو گیا جس کے بعد آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے آنے والے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات دستیاب ہوں گی اور نجی شعبہ کو بہتر انداز میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی کوششوں میں شامل کیا جا سکے گا۔

اس طرح کی قانون سازی صرف آزادکشمیر حکومت نے کی ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سیاحت واطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ قدرت نے آزادکشمیر کو بیش بہا قدرتی مناظر ماحول اور خوبصورتی سے نواز ا ہے۔ ان نعمتوں کو عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال میں لانے کے لیے حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے ہونے والی قانون سازی اس سلسلہ کی اہم پیش رفت ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت نجی شعبوں کو آزادکشمیر کے سیاحتی منصوبوںمیںسرمایہ کاری کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سرمایہ کاری کے لیے محکمہ سیاحت نجی سرمایہ کاروں کو زمین یا بلڈنگ لیز پر منتقل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر سیاحت کی سربراہی میں ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے ’’ سٹیٹ ٹورازم ایگزیکٹو کمیٹی‘‘ کہا جائے گاجو آرڈیننس ،رولز، ٹورازم اور پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

تمام منصوبہ جات کی تجاویز جو محکمہ سیاحت بوساطت پراجیکٹ پلاننگ یونٹ (پی پی یو) ارسال کر ے گا ، انہوں نے کہا کہ لیز کے عرصہ کا تعین ،معاہد ہ جات اور ایگریمنٹ کی منظوری کا اختیار بھی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولیات کے سیاحتی منصوبہ جات میں ہوٹلز، موٹلز، رہائشی مکانات ، لاگ کیبن ، گیسٹ ہائو سز، ٹورسٹ ہٹس ، لکڑی کے بنے گھر،کیمپنگ سائٹس ،سیاحوں کے گروپ کے لیے رہائشی سہولیات ،ریسٹ ہائوسز، ریسٹورنٹس ،ٹینٹ اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سروسز،تفریحی سہولیات اور ایڈوانچر سپورٹس کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ جمعہ کے روز اسمبلی کے اجلاس میں ’’دی آزادجموں وکشمیر ٹورازم پروموشن آرڈیننس 2019‘‘اتفاق رائے سے منظور ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں