ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات سید لیاقت حسین نقوی کا آزادکشمیر بھر کی جیلوںکا معائنہ

پیر 22 اپریل 2019 17:44

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات سید لیاقت حسین نقوی نے آزادکشمیر بھر کی جیلوںکا معائنہ کیا۔ زیر تعمیر جیلوں کی عمارتوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ان کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی‘ قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات آزادکشمیر سید لیاقت حسین نقوی نے آزادکشمیر کی سنٹرل جیل میرپور، سنٹرل جیل مظفرآباد، ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی ، ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ ، ڈسٹرکٹ جیل پلندری اور ڈسٹرکٹ جیل باغ کا معائینہ کیا۔ قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کے مسائل سنے ان کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس دوران سید لیاقت حسین نقوی نے سنٹرل جیل مظفرآباد ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ اور ڈسٹرکٹ جیل باغ اور بھمبرکے زیر تعمیرعمارات کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں